ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے فارورڈ مہدی طارمی نے کہا کہ ویزا جاری کرنے سے انکار اور صومالی ریفری کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے جیسے امریکی اقدامات نہ صرف ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے۔
EPAPER
Updated: June 11, 2026, 2:52 PM IST | Mexico City
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے فارورڈ مہدی طارمی نے کہا کہ ویزا جاری کرنے سے انکار اور صومالی ریفری کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے جیسے امریکی اقدامات نہ صرف ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے۔
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے فارورڈ مہدی طارمی نے کہا کہ ویزا جاری کرنے سے انکار اور صومالی ریفری کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے جیسے امریکی اقدامات نہ صرف ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ ورلڈ کپ میں کافی کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔
طارمی نے ایک مترجم کی مدد سے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’میں تین ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ جیسے ہی آپ طیارے سے اترتے ہیں اور میزبان ملک میں قدم رکھتے ہیں، وہاں دوستی اور عالمی یکجہتی کا ایک منفرد ماحول ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے اس بار مجھے ایسا محسوس نہیں ہو رہا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں اس وقت کافی تناؤ ہے۔ ماحول میں واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے اوربدقسمتی سے ویزا مسترد کیے جانے جیسے اقدامات اس کی ایک وجہ ہیں۔ شاید یہ صرف میرا ذاتی احساس ہے۔‘‘
جمعرات سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کی شرکت، جس کی مشترکہ میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کریں گے، ایران جنگ کی وجہ سے پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ایرانی ٹیم اتوار کی صبح انطالیہ شہر سے نجی طیارے کے ذریعے میکسیکو میں اپنے تربیتی کیمپ پہنچی۔
یہ بھی پڑھئے:نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو’’ڈبل ڈیٹ‘‘میں اپارشکتی کھرانہ کا بڑا انکشاف
ٹیم میلی بنیادی طورپر اپنا ورلڈ کپ تربیتی مرکز ٹکسن، ایریجونا میں بنانے والی تھی، لیکن فیفا کے مشورے پر، انہوں نے اپنا مرکز میکسیکن سرحدی شہر تیجوانا منتقل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں تمام ایرانی کھلاڑیوں اور معاون عملے کو میکسیکو میں داخلے کی اجازت مل گئی، لیکن ۱۴؍ اہلکاروں کو امریکہ میں داخلے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:پُرسکون اور بے فکری سے رہنا بہتر ہے: انفانٹینو
قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے گروپ مرحلے کے تینوں میچ امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایران اپنے پہلے دو میچ انگل ووڈ، کیلیفورنیا میں پیر کو نیوزی لینڈ اور چھ دن بعد بلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد وہ ۲۶؍ جون ۲۰۲۶ءکو مصر کا مقابلہ کرنے کے لیے سیٹل روانہ ہوں گے۔ اگر ایران اور امریکہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں دوسرے مقام پر رہتی ہیں تو ۳؍ جولائی کو ٹیکساس کے آرلنگٹن راؤنڈ آف ۳۲؍ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔