Inquilab Logo

وشوناتھن آنند نے اسپارکسن ٹرافی اپنے نام کرلی

Updated: July 20, 2021, 2:09 PM IST | Agency | Dortmund

سابق عالمی چمپئن آنند نے روایتی حریف روس کے کرامینک کو مات دی

Viswanathan Anand.Picture:INN
وشوناتھن آنند،۔تصویر :آئی این این

 ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر وشوناتھن آنند نے اتوار کی رات روس کے روایتی حریف ولادیمیر کرامینک کے خلاف ’نوکیسلنگ‘ میچ کے چوتھے اور آخری ڈرا کے  کے بعد اسپارکسن ٹرافی جیت لی۔ سابق عالمی چمپئن  آنند نے سفید رنگ کے مہروں سے آخری گیم  کھیلا اور دونوں کھلاڑی۴۰؍ چالوں کے بعد ڈرا کرنے پر راضی ہوگئے کیونکہ ہندوستانی شطرنج کے کھلاڑی نے یہ میچ۱ء۵۔۲ء۵؍سے جیت لیا۔
  ہندوستانی اسٹار کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ کا گیم جیت لیا تھا جبکہ باقی ۳؍ گیم ڈرا پر ختم ہوئے تھے۔سابق عالمی چمپئن کرامینک نے سنیچر کو آنند کو تیسرے گیم  میں روک کر ۴؍گیم  تک کھیلنے کی    اپنی  امیدوں کو زندہ رکھاتھا۔ اس میچ میں کھلاڑی کیسلنگ نہیں کرسکتے ہیں۔ کرامینک نے اس کھیل کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے یہ طریقہ اختیار کیاہے۔کیسلنگ بادشاہ کو بچانے اور ہاتھی کو فعال کھیل میں شامل کرنے کے لئے ایک خاص چال ہوتی ہے۔ شطرنج میںکیسلنگ ہو تو ایک کھلاڑی  ایک چال میں ۲؍مہر وں کو چل سکتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK