• Wed, 22 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بطورکپتان وشواس کی شاندار کارکردگی، بنگال نے تھلائیواز کو ایک پوائنٹ سے ہرایا

Updated: October 22, 2025, 11:30 AM IST | Agency | New Delhi

یہ تمل تھلائیواز کا آخری میچ تھا، بنگال کو ابھی ایک میچ اور کھیلنا ہے، اس کا پلے آف میں سفر پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، پلےآف میں پنیری پلٹن اور دبنگ دہلی پہنچی ہیں۔

The competition between Bengal Warriors and Tamil Thalaivas was extremely tough. Photo: INN
بنگال واریئرس اور تمل تھلائیواز کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا۔ تصویر: آئی این این
کپتان کے طور پر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وشواس ایس(۱۹) کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگال واریئرز نے منگل کو تیاگ راج انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے۱۲؍ ویں سیزن کےمیچ میں تمل تھلائیوازکو۴۳-۴۴؍ سے شکست  دے دی۔ اس ہار کے بعد تھلائیواز کیلئے پلے آف تک پہنچنے کا راستہ مشکل ہو گیا ہے۔اب تھلائیواز کو امید رکھنی ہوگی کہ گجرات جائنٹس اپنے باقی دونوں میچ ہار جائے، تاہم پوائنٹس کے فرق کے باعث ان کیلئے یہ صورتِ حال بھی آسان نہیں ہوگی۔
وشواس کے علاوہ ہمانشو نروال نے۹؍ پوائنٹس حاصل کر کے متاثر کیا جبکہ تھلائیواز کی جانب سے ارجن دیسوال(۲۰)نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور اس دوران معین(۸) نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ تھلائیواز کا آخری میچ تھا۔ بنگال کو ابھی ایک میچ اور کھیلنا ہے، تاہم اس کا پلے آف میں سفر پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
اس سیزن کے کامیاب ترین ریڈر دیوانک کے بغیر میدان میں اُترنے والی بنگال ٹیم نے اچھی شروعات کی اور ابتدائی چار منٹ میں۳-۵؍ کی برتری حاصل کر لی۔ اس دوران معین نے منجیت کو آؤٹ کیا، مگر ہمانشو نے اگلی ریڈ پر معین اور نتیش کو باہر کر کے تھلائیواز کو سپر ٹیکل کی پوزیشن میں پہنچا دیا، لیکن رونک نے ہمانشو کو سپر ٹیکل کر کے اسکور۷-۶؍کر دیا۔ اس کے بعد دیسوال نے ایک شاندار ریڈ میں چار پوائنٹس حاصل کر کے بنگال کو دباؤ میں ڈال دیا۔
وشواس نے نتیش کو آؤٹ کر کے خطرہ ٹال دیا، مگر دیسوال نے فوراً میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور بنگال کو آل آؤٹ کر کے اسکور۱۷-۸؍کر دیا۔ وقفے کے بعد دیسوال نے سپر۱۰؍ مکمل کیا لیکن اگلی ریڈ میں آؤٹ ہو گئے۔ وہ جلد ہی ریویو ہوئے مگر پھر آؤٹ ہو گئے۔ ہاف ٹائم سے عین پہلے کپتان وشواس نے ایک پوائنٹ کی ریڈ کے ساتھ اسکور۱۶-۲۲؍کر دیا اور تھلائیواز کو دوبارہ سپر ٹیکل کی حالت میں پہنچا دیا۔
دوسرے ہاف میں بنگال نے پہلا آل آؤٹ حاصل کر کے اسکور۲۲-۲۵؍کر لیا، اور اسی دوران وشواس نے سپر۱۰؍مکمل کیا۔ دیسوال نے اس سیزن کا اپنا ۲۰۰؍واں ریڈ پوائنٹ حاصل کیا، لیکن آخری ۵؍منٹ میں بنگال نے ۵؍ کے مقابلے میں۱۱؍ پوائنٹس لے کر شاندار واپسی کی۔ وشواس نے دو ریڈز میں پانچ پوائنٹس حاصل کر کے ۳۰؍ ویں  منٹ تک اسکور۳۱-۳۳؍ تک پہنچا  دیا۔
دیسوال نے ملٹی پوائنٹر ریڈ سے فاصلہ ۴؍ کا کیا، مگر وشواس نے اگلی ریڈ میں ۲؍ پوائنٹس لے کر فرق ۲؍ کا کر دیا اور تھلائیواز کو سپر ٹیکل کی پوزیشن میں پہنچا دیا۔ جلد ہی تھلائیواز ایک کھلاڑی تک محدود رہ گئے اور اسکور ۳۶-۳۶؍ پربرابر ہو گیا۔ دیسوال نے ایک سپر ریڈ سے آل آؤٹ ٹال دیا، لیکن ہمانشو نے ایک ہی ریڈ میں تھلائیواز کو آل آؤٹ کر کے بنگال کو۴۱-۳۹؍کی برتری دلا دی۔ آل اِن کے بعد دیسوال نے بونس حاصل کیا مگر وشواس نے ۲؍مزید پوائنٹس لے کر برتری ۳؍ کی کر دی۔آخر میں پھول چند نے دیسوال کو آؤٹ کر کے بنگال کی جیت تقریباً یقینی بنا دی۔ تھلائیواز نے فرق کم کر کے ایک پوائنٹ تک پہنچایا، مگر تب تک وقت ختم ہو چکا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK