Updated: December 04, 2020, 1:57 PM IST
|
Agency
| Canberra
آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز گلین میگرا نے یک روزہ میچوں کے ۵؍ بہترین گیندبازوں کی فہرست میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کو شامل کیا ہے۔ گزشتہ روز اوول میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین تیسرے یک روزہ میچ سے پہلے بات چیت کرتے ہوئے میگرا نے اپنے بہترین گیندبازوںکی فہرست سامنے رکھی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ۵۰۲؍وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگرا نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔
وسیم اکرم۔ تصویر:آئی این این
آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز گلین میگرا نے یک روزہ میچوں کے ۵؍ بہترین گیندبازوں کی فہرست میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کو شامل کیا ہے۔ گزشتہ روز اوول میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین تیسرے یک روزہ میچ سے پہلے بات چیت کرتے ہوئے میگرا نے اپنے بہترین گیندبازوںکی فہرست سامنے رکھی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ۵۰۲؍وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگرا نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین بولرز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ بریٹ لی اپنے دور کے تیز ترین بولرز میں سے ایک جانے جاتے ہیں۔ میگرا کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمنڈا واس بھی موجودہیں جنہوں نے ۲۰۰۳ءکے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں بنگلہ دیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اپنے دور کے شہرہ آفاق بولرز سری لنکا کے سابق ا سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی میگرا کے پسندیدہ بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔