Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہائٹ اور نائٹ کی بدولت انگلینڈ خواتین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

Updated: June 25, 2026, 4:15 PM IST | London

ڈینیل وہائٹ (۶۵؍رن) اور ہیدر نائٹ (۴۳؍رن) کی عمدہ اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے خواتین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۲؍ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۳۸؍ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

England Team.Photo:X
انگلینڈ کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

ڈینیل وہائٹ (۶۵؍رن) اور ہیدر نائٹ (۴۳؍رن) کی عمدہ اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے خواتین ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۲؍ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۳۸؍ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔


ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۸۶؍ رنز کا مضبوط اسکوربنایا۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ایمی جونز آٹھ رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلی بھی ۱۴؍ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصدیق کی


تیسرے وکٹ کے لیے ایلس کیپسی اور وہائٹ نے ۶۶؍رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالا۔ ایلس کیپسی ۲۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ وہائٹ ۴۲؍ گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ۶۵؍ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ فریا کیمپ چار اور ڈینیل گبسن دو رنز بنا سکیں۔ کپتان ہیدر نائٹ نے ۲۶؍ گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے۴۳؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم وہ ۱۹؍ویں اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہو گئیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اشونی منیسر نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ شینیل ہینری، ہیلی میتھیوز اور کرشمہ رامہیرک نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔۱۸۷؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ۱۴۸؍ رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: شمال مشرقی ساحل کے قریب طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ یا کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں


ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینیل ہینری نے ۳۰؍ گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۵۱؍ رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جہازرایکل اسٹون نے ۲۱، شمین کیمپ بیل نے ۲۰، ڈیانڈرا ڈاٹن نے۱۹؍رن اور ہیلی میتھیوز نے ۱۴؍ رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے شارلٹ ڈین نے دو وکٹ حاصل کیں، جبکہ لارین بیل، لنزی اسمتھ اور صوفی ایکل اسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK