Inquilab Logo Happiest Places to Work

کون ہیں’’سرکے چنر‘‘فیم منگلی؟ نغمہ نگار رقیب عالم کا ’’ڈبل میننگ‘‘ گانوں سے پرانا تعلق

Updated: March 18, 2026, 1:05 PM IST | Mumbai

سنجے دت اور نورا فتحی کی فلم’’کے ڈی: دی ڈیول‘‘ کا گانا ’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘ تنازعات میں گھِر چکا ہے۔ گانے کے خلاف کارروائی کی بات کی جا رہی ہے اور میکرز پہلے ہی اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا چکے ہیں۔

Singer Mangli.Photo:INN
گلوکارہ منگلی۔ تصویر:آئی این این

سنجے دت اور نورا فتحی کی فلم’’کے ڈی: دی ڈیول‘‘ کا گانا ’’سرکے چنر تیری سرکے‘‘ تنازعات میں گھِر چکا ہے۔ گانے کے خلاف کارروائی کی بات کی جا رہی ہے اور میکرز پہلے ہی اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا چکے ہیں۔
اس متنازع گانے کو لے کر سوشل میڈیا پر نورا فتحی پر سخت تنقید ہو رہی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس گانے کے پیچھے اصل لوگ کون ہیں؟ اس گانے کے ہندی بول کسی عام لکھاری نے نہیں بلکہ ایک ایسے نغمہ نگار نے لکھے ہیں جن کے گانوں سے سجی فلم کو آسکر بھی ملا اور کئی فلمیں بلاک بسٹر بھی رہیں۔ یہ نغمہ نگار رقیب عالم ہیں۔ جبکہ اسے اپنی آواز دینے والی مشہور گلوکارہ منگلی ہیں۔
پہلے بات کرتے ہیں گلوکارہ منگلی کی۔ ستیہ وتی راٹھوڑ ہی منگلی ہیں، جنہیں ان کے مداح پیار سے منگلی کہہ کر بلاتے ہیں۔ منگلی تلنگانہ کی ایک مقبول ہندوستانی لوک گلوکارہ ہیں اور تمل، تیلگو اور دیگر علاقائی زبانوں میں گاتی ہیں، لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ منگلی نے نورا فتحی اور سنجے دت کے ساتھ’’سرکے چنر‘‘ کے ذریعے ہندی سنیما میں ڈیبیو کیا ہے۔ یہ ان کا پہلا ہندی گانا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسی فلم کا تیلگو ورژن بھی گایا ہے۔ ٹی وی پریزینٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی منگلی جنوبی ہند میں اپنی بھاری لیکن اونچی پچ والی آواز کے لیے جانی جاتی ہیں، تاہم انہوں نے بھی شاید نہیں سوچا ہوگا کہ ان کا پہلا ہندی گانا اتنا متنازع ہو جائے گا۔
اب بات کرتے ہیں نغمہ نگار رقیب عالم کی۔ رقیب عالم ہندی سنیما کے معروف نغمہ نگار ہیں، جو بلاک بسٹر فلموں سے لے کر آسکر جیتنے والی فلموں کے لیے گیت لکھ چکے ہیں۔ تاہم، تنازع کے بعد رقیب کا کہنا ہے کہ وہ یہ گانا لکھنا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہدایت کار کے کہنے پر انہوں نے کنڑ زبان میں لکھے گئے گانے کو لفظ بہ لفظ ترجمہ کر دیا تھا۔
بتا دیں کہ فلم کے تیلگو گانے کے بول آسکر یافتہ نغمہ نگار چندر بوس نے لکھے ہیں۔ انہوں نے فلم’’پشپا‘‘ کے گانے ’’او انٹا وا وا‘‘ کے تمل بول بھی لکھے تھے جبکہ اس کے ہندی ورژن کے بول رقیب عالم نے لکھے تھے۔ تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ کنڑ گانے کے بول کس نے لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:الموڑہ میں صبح کی پہلی کرن چوٹیوں کو سنہری رنگ میں رنگ دیتی

نغمہ نگار رقیب عالم نے موجودہ متنازع گانے سے بھلے ہی خود کو الگ کر لیا ہو، لیکن ان کے کیریئر کا گراف’’ڈبل میننگ‘‘ اور بولڈ گانوں سے خالی نہیں رہا ہے۔ مثال کے طور پر آسکر جیتنے والی فلم’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘ کا مشہور گانا ’’رنگ رنگ رنگا‘‘ اپنی شوخ دھن کے پیچھے چھپے اشاروں کی وجہ سے آج بھی چرچا میں   ہے۔ گانے کی لائنیں ہیں: ’’کھٹیا پر میں پڑی تھی اور گہری نیند بڑی تھی، آگے کیا میں کہوں سخی رے، ایک کھٹمل تھا سیانا، مجھ پر تھا اس کا نشانہ، چنری میں گھس گیا دھیرے دھیرے...‘‘

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی سپر ہیرو فلم میں نین تارا کے علاوہ سمانتھا روتھ پربھو بھی شامل


اسی طرح فلم ‘پشپا’ کا آئٹم نمبر ’’او انٹا وا وا‘‘ میں نہایت بولڈ الفاظ  استعمال ہوئے ہیں۔فلم ’’پشپا ۲‘‘ کے گانے ’’انگاروں کا امبر سا‘‘،’’کسِک‘‘ اور’’فیلنگز‘‘ میں بھی رقیب عالم نے اسی طرح کی طرزِ بیان اختیار کی ہے، جو نوجوانوں میں وائرل ہونے کے لیے تیار کیے گئے معلوم ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK