Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوشل میڈیا پر سچن اور ان کا آدھار کارڈکیوں وائرل ہورہاہے

Updated: August 26, 2025, 7:32 PM IST | Mumbai

’مجھ سے کچھ بھی پوچھو‘ کے دوران جب ایک مداح نے مذاق میں پوچھاکہ ’’کیا آپ واقعی سچن تینڈولکر ہیں؟ تصدیق کرنے کے لیے براہ کرم ایک وائس نوٹ شیئر کریں۔ تینڈولکرنے اس کا جواب انتہائی مضحکہ خیز انداز میں دیا۔

Sachin Tendulkar.Photo:INN
سچن تینڈولکر۔تصویر:آئی این این

بیٹنگ کے علاوہ  اپنی سادگی کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے ہندوستانی کھلاڑی سچن تینڈولکر کو بھی پسند کرتے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں سب سے اوپر پہنچنے کے بعد بھی زمین سے جڑے  رہے ہیں۔ ایک بار پھر لوگوں نے کرکٹ کے اس عظیم کھلاڑی کی سادگی کو پسند کیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ، سچن  نے پیر کی شام ریڈ اٹ آسک می  اینی تھنگ سیشن میں مداحوں کے ساتھ شامل ہوئے اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران ایک صارف نے ان سے اپنی شناخت ثابت کرنے کو کہا جس کا سچن نے ایسے مضحکہ خیز انداز میں جواب دیا کہ یہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

یہ بھی پڑھئیے:پریمیرلیگ:۱۶؍ سالہ ریو نگوموہا نے لیورپول کو فاتح بنایا

 سچن کے جواب نے لوگوں کے دل جیت لیے
’مجھ سے کچھ بھی پوچھو‘ کے دوران ایک مداح نے مذاق میں پوچھاکہ ’’کیا آپ واقعی سچن ہیں؟ تصدیق کے لیے براہ کرم ایک وائس نوٹ شیئر کریں۔ سچن  نے اس کا جواب انتہائی مضحکہ خیز انداز میں دیا۔ انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اسکرین پر موجود اسی سوال کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’’کیا مجھے اب آدھار بھی بھیج دینا چاہیے؟‘‘ آپ کو بتاتے چلیں کہ سیشن میں سچن تینڈولکر نے اپنے مداحوں کے ساتھ بہت سی باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک ان کی پسندیدہ اننگز کون سی تھی اور انہوں نے۲۰۱۱ء کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں یوراج سنگھ کی بجائے ایم ایس دھونی کو پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں بھیجا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK