وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ایک فرضی ویڈیو کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے اس ویڈیو میں وزیر خزانہ کو ایک اعلیٰ منافع والی سرکاری اسکیم میں سرمایہ کاری کی تشہیر کرتے دکھایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2025, 8:01 PM IST | New Delhi
وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ایک فرضی ویڈیو کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے اس ویڈیو میں وزیر خزانہ کو ایک اعلیٰ منافع والی سرکاری اسکیم میں سرمایہ کاری کی تشہیر کرتے دکھایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ایک فرضی ویڈیو کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے اس ویڈیو میں وزیر خزانہ کو ایک اعلیٰ منافع والی سرکاری اسکیم میں سرمایہ کاری کی تشہیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ۲۱؍ہزار روپے کی سرمایہ کاری سے ماہانہ۱۵؍ لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی فیکٹ چیک ٹیم نے بتایا کہ یہ ویڈیو ڈجیٹل طور پر ایڈیٹ کیا گیا ہے اور فرضی ہے۔ ٹیم نے کہا کہ وزیر خزانہ یا ہندوستانی حکومت نے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی ایسی اسکیم کی حمایت کی ہے۔ ٹیم نے کسی بھی ایسی اسکیم یا دعوے کے بارے میں محتاط رہنے کی ہدایت دی، اس کے ساتھ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے پہلے صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات کی تصدیق کریں ۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب اعلیٰ منافع کا وعدہ کرنے والی فرضی سرمایہ کاری اسکیم سامنے آئی ہے، حکومت نے شہریوں کو بار بار ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے احتیاط برتیں اور سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔
نرملا سیتارمن بھوٹان کے سرکاری دورے پر روانہ
خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن ۳۰؍ اکتوبر سے۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء تک بھوٹان کے سرکاری دورے پر وزارت خزانہ کے شعبۂ اقتصادی امور کے ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ جمعرات کو اپنے سرکاری دورے کا آغاز تاریخی سانگچن چوکھور مونیسٹری کے دورے سے کریں گی، جو ۱۷۶۵ء میں قائم کی گئی تھی اور جہاں ۱۰۰؍سے زائد راہب اعلیٰ درجے کی بدھ مت تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں۔
دورے کے دوران سیتارمن حکومت ہند کی معاونت سے نافذ کیے جا رہے کئی اہم منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گی۔ ان منصوبوں میں کُرچھو ہائیڈرو پاور پلانٹ ڈیم اور پاور ہاؤس، گیالسنگ اکیڈمی، سانگچن چوکھور مونیسٹری اور پُنکھا ڈزونگ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بہار: پرشانت کشور مسلم امیدوار کے ساتھ مندر گئے، بعد میں مندر کی صفائی پر تنازع
مرکزی وزیر خزانہ بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور بھوٹان کے وزیر اعظم دشو شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ بھوٹان کے وزیر خزانہ لیکی دورجی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گی تاکہ ہندوستان اوربھوٹان اقتصادی اور مالی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر گفتگو کی جا سکے۔
سرکاری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سیتا رمن کلیدی ترقیاتی اقدامات پر پریزنٹیشنز میں شرکت کریں گی، جس میں ڈروک گرین پاور کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی جی پی سی) کے ذریعے بھوٹان کا توانائی کا شعبہ؛ بھوٹان کا اکیسویں صدی کا اقتصادی روڈ میپ ڈروک پی این بی اور بینک آف بھوٹان کے ذریعے بھوٹان میں بینکنگ/مالیاتی شعبہ اور گیلیفو مائنڈفلنس سٹی پروجیکٹ شامل ہیں۔