Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان مقرر

Updated: July 03, 2025, 1:29 PM IST | Agency | Bulawayo

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت اب ویان ملڈر کریں گے کیونکہ قائم مقام کپتان کیشو مہاراج کمر میں کھنچاؤ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

Wayne Milder. Photo: INN
ویان ملڈر۔ تصویر: آئی این این

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت اب ویان ملڈر کریں گے کیونکہ قائم مقام کپتان کیشو مہاراج کمر میں کھنچاؤ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ کپتان ٹیمبا باؤما کی غیر موجودگی کے بعد کیشومہاراج کو زمبابوے سیریز کے لیے  قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ پیرکو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن  بلے بازی کرتے ہوئے زخمی ہو گئےتھے۔ چوٹ کی شدت جاننے کے لیے وہ مزید جانچ کے لیے وطن واپس جائیں گے۔
 مہاراج کی جگہ ٹیم میں سینورَن متھوسامی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر ویان ملڈر۶؍ جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے۔ فاسٹ بولر لونگی اینگیڈی، جنہیں ٹیم میں شامل کیا جانا تھا، کو پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے تیز گیند بازوں کو مزید موقع دینے کیلئے ٹیم سے  باہرکر دیا گیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم: ویان ملڈر (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریویس، کاربن بوش، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، کوینا مفاکا، سینورَن متھوسامی، لوآن-ڈری پریٹوریئس، لیسیگو سینوکون، پرینیلن سبریئن، کائل ویریں، اور کوڈی یوسف۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK