Inquilab Logo Happiest Places to Work

گل نے سنچری کیساتھ ریکارڈس بھی بنائے

Updated: July 28, 2025, 1:25 PM IST | Agency | Manchester

گل نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ سنچری کار یکارڈ بنایا۔ ہندوستانی کپتان نے محمد یوسف کا ۱۹؍ سال پرانا ریکارڈ بھی توڑدیا۔

Shubman Gill. Picture: INN
شبھمن گل۔ تصویر: آئی این این

مانچسٹر ٹیسٹ کے ۵؍ویں روز اتوارکو شبھمن گل نے سنچری بنانے کے ساتھ ہی  ٹیسٹ کے چند ریکارڈس اپنے نام کئے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے آؤٹ ہونے سے قبل ۲۳۸؍ گیندوں پر ۱۲؍چوکوں کی مدد سے ۱۰۳؍رن بنائے تھے۔ 
 ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے   غیر ملکی دورے پر۷۰۰؍ سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے۔ گل اچھے فارم میں نظر آ رہے ہیں اور میزبان  پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سنیل گاوسکر کی برابری کی۔ لیجنڈری بلے باز نے ۱۹۷۱ء میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر۷۷۴؍ رن بنائے تھے، انہوں نے۱۹۷۹ء میں انگلینڈ کے دورے پر بھی ایسا ہی کارنامہ انجام دیا تھا۔اس سیریز میں انہوں نے۷۳۲؍ رن بنائے تھے۔ اب گل نے موجودہ سیریز میں۷۲۲؍ رن  بنا کر ایک بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
  مجموعی ریکارڈ کی بات کریں تو گل ٹیسٹ سیریز میں۷۰۰؍رن بنانے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ گاوسکر اور ان کے علاوہ یشسوی جیسوال نے۲۰۲۴ء میں انگلینڈ ٹیم کے ہندوستانی دورے پر۷۱۲؍ رن بنائے تھے۔ 
   گل بلے سے دھوم مچا رہے ہیں۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں ۷۰۰؍سے زیادہ رن بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے `رن مشین محمد یوسف کے نام تھا۔۲۰۰۶ء میں یوسف نے ۴؍ میچوں کی ۷؍ اننگز میں ۹۰ء۱۴؍ کے اوسط سے ۶۳۱؍ رن بنائے تھے۔ گل نے یہ۱۹؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
  ہندوستانی ٹیم ایشیائی ممالک میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم تھی۔ ہندوستان نے ۱۹۳۲ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ پچھلے ۹۳؍ برسوں میںگل  واحد ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں۷۰۰؍رن کا ہندسہ عبور کیا۔ یہی نہیں، شبھمن گل ٹیسٹ سیریز میں۷۰۰؍ سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے۔ گل نے ایک اور کارنامہ انجام دیا۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں۷۰۰؍ سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے مہمان کپتان ہیں۔ 

مانچسٹر ٹیسٹ :ہندوستان نے معمولی برتری حاصل کرلی  
کپتان شبھمن گل (۱۰۳؍رن) کی عمدہ سنچری کی بدولت ہندوستان نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری سیشن میں ۴؍وکٹ کے نقصان پر ۱۲۰؍ویں اوور میں  ۳۳۳؍رن بنالئے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے ۲۲؍رن کی معمولی برتری حاصل کرلی تھی۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجا ۶۲؍ رن اور واشنگٹن سندر ۵۹؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ۶۶۹؍رن بنائے تھے۔    اس سے قبل ہندوستان نے سنیچر  کے اسکور ۲؍ وکٹ پر۱۷۴؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ صبح کے سیشن میں کے ایل راہُل نے اپنے اسکور میں صرف ۳؍ رن کا اضافہ کیا کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔  راہُل  ۹۰؍  رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK