ولیم گوج نے ۱۵ اپریل کو آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ سے دوڑ کی شروعات کی۔ ۳۵ دنوں کی اس دوڑ میں انہوں نے صحراؤں اور جنگلوں سمیت مشکل علاقوں کا سامنا کیا اور پاؤں کی چوٹوں، نیند کی کمی سے پیدا ہونے والے فریب نظر اور شدید جسمانی درد کا مقابلہ کیا۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 10:11 PM IST | Inquilab News Network | Canberra
ولیم گوج نے ۱۵ اپریل کو آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ سے دوڑ کی شروعات کی۔ ۳۵ دنوں کی اس دوڑ میں انہوں نے صحراؤں اور جنگلوں سمیت مشکل علاقوں کا سامنا کیا اور پاؤں کی چوٹوں، نیند کی کمی سے پیدا ہونے والے فریب نظر اور شدید جسمانی درد کا مقابلہ کیا۔
برطانوی ایتھلیٹ ولیم گوج نے صرف ۳۵ دنوں میں پورے آسٹریلیا میں دوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اس دوران پرتھ سے سڈنی یعنی آسٹریلیا کے مغرب سے مشرق تک دوڑ لگائی اور ۳۸۶۰ کلومیٹر (تقریباً ۲۴۰۰ میل) کا فاصلہ طے کیا۔ ۳۱ سالہ گوج نے روزانہ اوسطاً ۲ میراتھن سے زیادہ دوڑ کر ۲۰۲۳ء میں آسٹریلوی ایتھلیٹ کرس ٹرن بُل کے ۳۹ دنوں کے گزشتہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے: لیونل میسی نے انٹر میامی فٹبال کلب سے یکجہتی کی اپیل کی
انگلینڈ کے بیڈفورڈشائر سے تعلق رکھنے والے گوج نے ۱۵ اپریل کو آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ سے دوڑ کی شروعات کی۔ اس دوڑ میں انہوں نے صحراؤں اور جنگلوں سمیت مشکل علاقوں کا سامنا کیا اور پاؤں کی چوٹوں، نیند کی کمی سے پیدا ہونے والے فریب نظر اور شدید جسمانی درد کا مقابلہ کیا۔ ۱۹ مئی کو ملک کے جنوب مشرقی شہر سڈنی کے بونڈائی ساحل پر پہنچ کر انہوں نے دوڑ مکمل کی اور ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اسے اپنی والدہ کے نام وقف کیا۔ یہ ریکارڈ اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ تصدیق و تسلیم کئے جانے کا منتظر ہے۔