Inquilab Logo

خواتین کرکٹرس اشتہارات کی دنیا میں مشہور

Updated: April 10, 2024, 1:10 PM IST | Agency | New Delhi

اسمرتی، شیفالی ورما اور جمائمہ نے اشتہارات کی دنیا میں توجہ حاصل کرلی ہے۔

Smriti Mandhana. Photo: INN
اسمرتی مندھانا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔ ثانیہ مرزا، سائنا نہوال اور پی وی سندھو صرف ۳؍ کھلاڑی ہیں جو اپنی برانڈ ویلیو بنانے میں کامیاب رہی ہیں لیکن ویمنز پریمیر لیگ(ڈبلیو پی ایل) کو زیادہ اسکرین ٹائم ملنے کے ساتھ اب چیزیں بدل رہی ہیں۔ برانڈس اب خواتین کرکٹرس کو شامل کرنے کیلئے پیچھا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اشتہاری معاہدوں کی رقم بھی بڑھ رہی ہے۔ 
 ڈبلیو پی ایل کے دوسرے سیزن کے بعد اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما اور جمائمہ روڈریگیز ٹاپ ۳؍ کھلاڑی تھیں جنہوں نے اشتہارات کی دنیا میں سب کی توجہ مبذول کروالی۔ ذرائع کی مانیں تو ان تینوں خواتین کرکٹرس نے برانڈس سے۵؍ لاکھ سے ۱ء۵؍ کروڑ روپے مانگے جو کہ دیگر خواتین کھلاڑیوں سے بہت زیادہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کھلاڑی عام طور پر فی اشتہار۵؍ سے۵۰؍ لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ 
 کرن یادو( چیف کمرشیل آفیسر، جے ایس ڈبلیو اسپورٹس) نے بتایاکہ ’’ڈبلیو پی ایل کے دو سیزن اور ٹورنامنٹ کی زبردست کامیابی کے ساتھ ساتھ ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی (ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنا)، برانڈ ان کیلئے بہت مثبت رہا ہے۔ ہم نے جمائمہ، شیفالی، اسمرتی، ہرمن پریت کور اور شریانکا پاٹل جیسی کھلاڑیوں کیلئے برانڈس کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا ہے۔ ‘‘
 یادو نے کہا کہ ملبوسات، کرکٹ بیٹ مینوفیکچررس، زیورات، آڈیو، پہننے کے قابل، اسکن کیئر، کار، موبائل اور ای کامرس وہ زمرے ہیں جو خواتین کرکٹرس کو آن بورڈ کرنے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ 
 ریڈیفیوژن برانڈ سلوشنز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ گوئل نے کہا کہ ڈبلیو پی ایل کے بعد اب ان خواتین کھلاڑیوں کے پاس اسکرین کا زیادہ وقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برانڈس ٹورنامنٹ کے پورے مہینے اس پر توجہ دیتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ `ابھی تک اسکرین ٹائم کی کمی کی وجہ سے صرف چند خواتین کھلاڑیوں کو ہی برانڈ کی پہچان دی گئی تھی۔ تاہم ڈبلیو پی ایل کی ریٹنگ کم ہے اور ان خواتین کرکٹرس نے ابھی تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK