Inquilab Logo

خواتین ایشین چمپئن شپ : تھائی لینڈ سے ہندوستان کا پہلا مقابلہ

Updated: September 13, 2023, 9:32 AM IST | Ranchi

ایشیائی ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا نے منگل کو ایشیائی چمپئن ٹرافی کے پروگرام کا اعلان کیا۔ٹورنامنٹ کی شروعات ملائیشیا اور جاپان کے پہلے گیم کے ساتھ ہوگا

Women hockey team player. Photo:INN
خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

۲۷؍اکتوبرسے شروع ہونے والی جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی چمپئن شپ ٹرافی۲۰۲۳ءمیں ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ سے ٹکرائے گی ۔ایشیائی ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا نے منگل کو ایشیائی چمپئن ٹرافی کے پروگرام کا اعلان کیا۔ٹورنامنٹ کی شروعات ملائیشیا اور جاپان کے پہلے گیم کے ساتھ ہوگا ، جب کہ میزبان ہندوستان جھاڑکھنڈ کے مارنگ گومکے جے پال سنگھ اسٹری ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں کوریا ،ملائیشیا، تھائی لینڈ ، جاپان، چین اور ہندوستان کے درمیان ٹرافی جیتنے کی مسابقت ہوگی ۔۶؍ ٹیموں کا ٹورنامنٹ ۲۷؍اکتوبرسے شروع ہوکر ۵؍ نومبر کو مکمل ہوگا۔تمام ٹیمیں ون پول کا حصہ ہیں اور ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی ، جہاں سر فہرست رہنے والی ٹیم چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی اور دوسرے اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔
ڈیفینڈنگ چمپئن چاپان کو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے شاندار ٹیم کوریا سے سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا، جس نے۲۰۱۰ء،۲۰۱۱ءاور۲۰۱۶ءمیں ٹورنامنٹ کے ۶؍ میں سے ۳؍ ایڈیشن جیتے ہیں ۔ ہندوستان برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی کانسہ اور ایف آئی ایج ہاکی ویمنز کپ۲۰۲۲ءمیں خطابی جیت کے بعد اچھی فارم میں ہیں ۔ میزبان ٹیم نے ۲۰۱۶ءمیں ایشیائی چمپئن ٹرافی بھی جیتی ہے اور ۲۰۱۸ءمیں رنر اپ رہی تھی ۔ وہ۲۷؍اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنے مہم کی شروعات کریں گے اور ۲؍ نومبر کو گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کو ریا سے ٹکرائیں گے۔
ایشیائی ہاکی فیڈریشن کے صدر ، داتو فومیو اوگورا نے کہا ”یہ ایشائی کمیونیٹی کے لئے ایک اہم موقع ہے، اور ہم مشہور ویمنز ایشین  چمپئن  ٹرافی میں سر فہرست سطح کی ہاکی مقابلہ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ میں اس انعقاد کی میزبانی کے لئے اور ایشیا میں ہاکی کے ترقی کے لئے ان کے اٹوٹ حمایت اور پر عزم کے لئے ہاکی انڈیا کی دلی تعریف کرنا چاہتا ہوں ، چنئی کے بعد ، ہم ہاکی انڈیا کے تعاون سے ایک اور شاندار انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔“ہاکی انڈیا ٹیم کے صدردلیپ ٹرکی نے کہا ، ”ہمیں مزید بڑے ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جھاڑکھنڈ ویمنز ایشیائی  چمپئن  ٹرافی رانچی۲۰۲۳ءکچھ سر فہرست خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شاندار مظاہرہ ہوگا۔ “

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK