• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین اور مردوں کی اسکواش ٹیموں نے کانسے کے تمغے جیتے

Updated: October 02, 2026, 1:20 PM IST | Agency | Nagoya

ہندوستانی اسکواش کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کے تمغے حاصل کئے۔ خواتین کی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ اور مردوں کی ٹیم کو ملائیشیا کے ہاتھوں دوایک سے شکست ہوئی۔

Players of the Indian men`s squash team. Photo: INN
ہندوستان کی مردوں کی اسکواش ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی اسکواش کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کے تمغے حاصل کئے۔ خواتین کی ٹیم کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ اور مردوں کی ٹیم کو ملائیشیا کے ہاتھوں دوایک سے شکست ہوئی۔ خواتین کے مقابلے میں اناہت سنگھ کو چان سین یوک نے ۲۔۳؍سے شکست دی، جبکہ تنوی کھنہ نے لی کا یی کو ۳۔ایک سے ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔

یہ بھی پڑھئے: گنیش منی رتنم کا مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی تیر اندازی مقابلے میں کانسے کے تمغے پر قبضہ

فیصلہ کن میچ میں جوشنا چنپا کو ہو تزے لوک کے ہاتھوں ۳۔صفرسے شکست ہوئی۔مردوں کے مقابلے میں ابھے سنگھ کو این جی اِن یو نے ۳۔صفر سے ہرایا، ویر چوٹرانی نے سنجے جیوا کو ۳۔صفرسے شکست دے کر مقابلہ برابر کیا لیکن فیصلہ کن میچ میں ویلاون سینتھل کمار کو امیشین راج چندرن نے تین ایک سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK