سات بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 8:05 PM IST | New Delhi
سات بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
سات بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی اور گروپ اے میں تمام میچ جیت کر سرفہرست رہی۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دِرِیشیم: دی کنکلوژن‘‘ کا ٹریلر جاری،آخری مقابلے میں راز کھلنے کا خطرہ
ہندوستان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیم نے حریف کو صرف ۵۵؍ رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد سات وکٹ سے آسان کامیابی حاصل کی۔ اسمرتی مندھانا بہترین فارم میں ہیں اور ہانگ کانگ کے خلاف ۶۴؍ گیندوں پر ۱۲۴؍ رنز کی شاندار اننگز کھیل چکی ہیں۔ ان کی اوپننگ ساتھی شفالی ورما نے بھی جارحانہ آغاز فراہم کیا ہے اور حال ہی میں ویمنز ٹی۲۰؍ میں ۳۰۰۰؍ رنز مکمل کرنے والی کم عمر ترین اور تیز ترین کھلاڑی بنی ہیں۔
مڈل آرڈر میں کپتان ہرمن پریت کور اور رِچا گھوش تجربہ اور طاقت فراہم کرتی ہیں جبکہ گیندبازی میں ویمنز ٹی ۲۰؍ کی سب سے زیادہ وکٹ لینے والی دپتی شرما ہندوستان کی اہم اسپنر ہیں۔ رادھا یادو اور سری چرنی بھی اسپن کا اچھا امتزاج پیش کرتی ہیں جبکہ رینوکا سنگھ نئی گیند سے بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کو ابتدائی نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے:پیگولا نے بہتر مقابلہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
بنگلہ دیش کا سیمی فائنل تک کا سفر اتار چڑھاؤ بھرا رہا ہے۔ اس نے متحدہ عرب امارات کو ۳۴؍ رنز سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی، لیکن اس میچ میں ایک وقت اس کے چھ وکٹ صرف ۵۵؍ رنز پر گر گئے تھے۔ شرمین اختر اور کپتان نگار سلطانہ نے اننگز سنبھالی۔ ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو ٹاپ آرڈر میں زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنا ہوگا، جبکہ گیندبازوں کو ہندوستانی اوپنرز کے خلاف نظم و ضبط برقرار رکھنا ہوگا۔
ہندوستان ویمنز ایشیا کپ کے سات ایڈیشن جیت کر اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ بنگلہ دیش نے ۲۰۱۸ء میں خطاب جیتا تھا، جبکہ سری لنکا موجودہ چیمپئن ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کے باوجود ہندوستانی ٹیم کی توجہ میدان پر اپنی مضبوط فارم، تجربے اور ٹیم کی گہرائی کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے پر ہوگی۔