Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنزیورو۲۰۲۵ء: انگلینڈ کی اضافی وقت میں اٹلی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی

Updated: July 24, 2025, 12:35 PM IST | Agency | Geneva

چلو کیلی نے۱۱۹؍ ویں منٹ میں اپنی ہی پنالٹی کے ری باؤنڈ پر گول کیا۔  دفاعی چمپئن  انگلینڈ نے منگل کی دیر رات اضافی وقت میں اٹلی کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر شاندار واپسی  کی اور ویمنز یورو کے فائنل میں پہنچ گئی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

چلو کیلی نے۱۱۹؍ ویں منٹ میں اپنی ہی پنالٹی کے ری باؤنڈ پر گول کیا۔  دفاعی چمپئن  انگلینڈ نے منگل کی دیر رات اضافی وقت میں اٹلی کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر شاندار واپسی  کی اور ویمنز یورو کے فائنل میں پہنچ گئی۔
 انگلینڈپہلے ہاف میں پچھڑ گیا تھا لیکن مشیل اگیمانگ نے  میچ میں واپسی کرتے ہوئے  دوسرے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں ۶؍ منٹ میں اسکور برابر کردیا۔ دوسری طرف کیلی نے کھیل کا فیصلہ کرنے کا ایک موقع گنوا دیا جب ایما سیورینی نے اضافی وقت میں باکس میں بیتھ میڈ کوچکمہ دینے کی کوشش کی تھی ۔ ان کی پہلی کوشش بچ گئی لیکن انہوں نے فوری طور پر ریباؤنڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو فائنل میں پہنچا دیا۔اطالوی ٹیم کوارٹر فائنل میں ناروے کے خلاف آخری لمحات میں جیتنے کے بعد اعتماد سے  پُر  تھی، اس لیے اس نے شاندار دفاع کیا اور وقفے پر تیز حملے کیے۔اس حکمت عملی کا صلہسیمی فائنل کے۳۳؍ ویں منٹ میں اسے ملا جب دائیں طرف سے ایک گیند باربرا بونانسیا کو ملی جس نے گیند کو جال میں جانے سے پہلے چھو لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK