• Sat, 14 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خاتون جونیئر ورلڈ کپ: ہندوستان نے کوریا کو شکست دے دی

Updated: December 09, 2023, 10:12 AM IST | Agency | Santiago

عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچ میں ہندوستان نے ۱۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ روپانی کماری نے ایک گول کیا۔

Photo of playoff match between India and Korea. Photo: INN
ہندوستان اور کوریا کے درمیان ہونے والے پلے آف میچ کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم نے جمعہ کو کھیلے جانےوالے ایف آئی ایچ ہاکی خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کے۹؍ویں سے ۱۲؍ ویں مقام کے لئے کوالیفکیشن میچ میں کوریا کو۱۔۳؍ سے شکست دی۔ چلی کے سینٹیاگو میں کھیلے جانےوالے میچ میں ہندوستان کی جانب سے روپانی کماری (۲۳؍ویں منٹ)، ممتاز خان (۴۴؍ویں منٹ) اور انو (۴۶؍ویں منٹ) نے گول کیے جبکہ کوریا کی جانب سے واحد گول جیون چوئی (۱۹؍ویں منٹ) نے کیا۔
 کوریا نے ابتدائی کوارٹر میں غلبہ حاصل کیا اور پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا، لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔ ہندوستانی لڑکیوں نے جوابی حملوں میں کوریا کے ڈیفنس کو مصروف رکھا لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ ہندوستان اور کوریا نے دوسرے کوارٹر میں بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ کوریا کے جیون چوئی نے۱۹؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر اسٹرائیک کے ساتھ تعطل کو توڑ دیا، لیکن ہندوستان نے۲۳؍ ویں منٹ میں روپانی کماری کے پنالٹی کارنر اسٹرائیک سے اسکور برابر کردیا۔
 تیسرے کوارٹر میں ، ہندوستان نے گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھا اور کوریا کے ڈیفنس کو پریشان کرتے ہوئے اپنا دبدبہ قائم کیا۔ پنالٹی کارنر پر ممتاز خان (۴۴؍ویں منٹ ) نے شاندار انداز میں گیند کو گول میں ڈالا۔ برتری حاصل کرنے کے بعد پراعتماد، ہندوستان نے اپنے حملے تیز کئے اور کھیل کے چوتھے اور آخری کوارٹر کے شروع میں ہی اپنی برتری کو بڑھایا کیونکہ انو (۴۶؍وین منٹ ) نے شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو ۲؍ گول کی برتری دلادی۔ آگے ہونے کے باوجود، ہندوستان نے کوریا کے ڈیفنس کو پریشان کرنا جاری رکھنے کے ساتھ اپنی رفتار کو برقرار رکھا اور واپسی کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے میچ ہندوستان کی ۱۔۳؍گول کی فتح کے ساتھ ختم ہوا۔
اس جیت کے ساتھ، ہندوستان جو پہلے پول سی میں تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گیا تھا، اسے ٹورنامنٹ میں ۹؍ویں نمبر پر رہنے کا موقع ملے گا جب وہ۱۰؍ تاریخ کو مقابلے کے اپنے آخری میچ میں چلی یا امریکہ سے ٹکرائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK