• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنز ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے فائنل کا شیڈول جاری، ۱۴؍ جون کو ہند-پاک میچ

Updated: February 24, 2026, 9:23 PM IST | Dubai

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا فائنل شیڈول جاری کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل میچ ۵؍ جولائی کو مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

Women Team India.Photo:INN
ویمنز ٹیم انڈیا۔ تصویر:آئی این این

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا فائنل شیڈول جاری کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل میچ ۵؍ جولائی کو مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ میں ۱۲؍ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ ہندوستان کو ۶؍ بار کے چمپئن  آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے ساتھ گروپ وَن  میں رکھا گیا ہے۔ گروپ۲؍ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ ۱۴؍ جون کو ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد ۱۷؍ جون کو اس کا سامنا نیدرلینڈز سے ہوگا۔۲۱؍ جون کو ٹیم انڈیا کے سامنے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ہوگی  جبکہ ۲۵؍ جون کو اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ۲۸؍ جون کو  ہندوستان  کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہوگی۔


آئی سی سی کے سی ای او سنجیوگ گپتا نے کہاکہ ’’آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ  ۲۰۲۶ء کا شیڈول جاری ہونا اس عالمی، پریمیئر اسپورٹنگ ایونٹ کی تیاری میں ایک اہم مرحلہ ہے۔ یہ ایونٹ آئی سی سی کی خواتین کرکٹ میں مسلسل سرمایہ کاری کا حصہ ہے، جس میں زیادہ شرکت اور ہائی پرفارمنس کے مواقع، ایونٹ اور پروڈکشن اسٹینڈرڈ، ٹورنامنٹ انعامی رقم، میڈیا تقسیم اور کمرشیل  پارٹنرشپ شامل ہیں، جس کا مقصد دنیا بھر کے شائقین کی توجہ، مشغولیت اور وقار حاصل کرنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کانتارا تنازع: ’’رنویر سنگھ جاؤ، تفتیش میں تعاون کرو‘‘

انہوں نے کہاکہ ’’ ہندوستان  میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ نے اس کھیل کو کئی گنا بڑھایا۔ ہمارا مقصد جون-جولائی میں ہونے والے ایونٹ میں بھی اسی لَے کو برقرار رکھنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنا لیا

ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے اب تک کل ۹؍ ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں، جن میں  ہندوستان کے نام ایک بھی ٹائٹل نہیں ہے۔ ٹیم انڈیا چار بار سیمی فائنل اور ایک بار فائنل میں پہنچی ہے، لیکن ٹرافی اپنے نام نہیں کر سکی۔ اس بار  ہندوستان  کا مقصد جیت کے ساتھ اپنے سفر کو مکمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK