ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پیر کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سپر۸؍ میچ میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۵۴؍ رنز بنائے۔ یہ ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 3:00 PM IST | Mumbai
ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پیر کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سپر۸؍ میچ میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۵۴؍ رنز بنائے۔ یہ ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پیر کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سپر۸؍ میچ میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۵۴؍ رنز بنائے۔ یہ ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ۱۷؍ جون۲۰۲۴ء کو افغانستان کے خلاف ۲۰؍ اوورز میں ۵؍وکٹ پر ۲۱۸؍رن کا اسکور بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اب تک صرف چار مرتبہ ۲۰۰؍ رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ۶؍وکٹ پر ۲۰۵؍رن اور آسٹریلیا کے خلاف ۴؍وکٹ پر ۲۰۵؍ رنز بھی بنائے ہیں۔
A fierce batting display from the West Indies for the #T20WorldCup record books 📚
— ICC (@ICC) February 23, 2026
Watch the highlights from their win over Zimbabwe 🎥 https://t.co/flyvHodb2Q pic.twitter.com/vm5vMEYRbT
پیر کو زمبابوے کے خلاف بنایا گیا یہ اسکور ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا سرفہرست ہے، جس نے ۱۴؍ ستمبر ۲۰۰۷ء کو کینیا کے خلاف ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۶۰؍ رنز بنائے تھے۔ وانکھیڈ ے اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ۵۴؍ رنز تک اپنے ۲؍ وکٹ گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد شمرون ہیٹمائر نے روومین پاویل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ۵۲؍ گیندوں پر ۱۲۲؍رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ۱۷۶؍ رنز تک پہنچایا۔ ہیٹمائر نے ۳۴؍ گیندوں پر۷؍ چھکوں اور۷؍ چوکوں کی مدد سے ۸۵؍ رنز بنائے جبکہ پاویل نے ۳۵؍ گیندوں پر ۴؍ چھکوں اور ۴؍چوکوں کی مدد سے ۵۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:اولمپک میں مضبوط اورچمپئن ایتھلیٹ ناکام کیوں ہوجاتے ہیں؟
ان کے علاوہ شیرفین رُدرفورڈ نے۱۳؍ گیندوں پر۵؍ باؤنڈریز کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۰؍رنز بنائے، جبکہ روماریو شیفرڈ نے ۲۱؍ رنز کا اضافہ کیا۔ مخالف ٹیم کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بلیسنگ مزارابانی نے ۲۔۲؍وکٹ حاصل کئے جبکہ بریڈ ایونز اور گریم کریمر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:وشال بھردواج نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کا اشارہ دیا
اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت شائی ہوپ کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ برینڈن کنگ، شمرون ہیٹمائر، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، میتھیو فورڈ، عقیل حسین، گڈاکیش موتی اور شمر جوزف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے کی ٹیم میں برائن بینیٹ، تدیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، ریان برل، تاشنگا موسیکیوا، ٹونی منیونگا، ڈیون مائرز، بریڈ ایونز، گریم کریمر، رچرڈ نگاروا اور بلیسنگ مزارابانی شامل ہیں۔