• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنز ورلڈکپ: بدتمیزی پر آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی

Updated: October 07, 2025, 5:25 PM IST | Karachi

گزشتہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ۲۰۲۵ء کا میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے۴۰؍ویں اوور میں پیش آیا، جب سدرہ امین آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہی تھیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پاکستان کی اسٹار بلے باز سدرہ امین کو کولمبو میں  ہندوستان کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول وَن کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کی گئی ہے۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل ۲ء۲؍ کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ سیکشن اس صورتحال سے متعلق ہے جہاں ایک کھلاڑی میچ کے دوران کرکٹ کے آلات، لباس یا میدان میں موجود اشیاء کو نامناسب یا مشتعل طریقے سے استعمال کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کا میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے۴۰؍ویں اوور میں پیش آیا، جب سدرہ امین آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہی تھیں۔ غصے میں، انہوں نے اپنے بلے کو پچ پر زور سے مارا۔ اس رویے کے لیے انہیں باضابطہ طور پر سرزنش کی گئی اور ان کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا۔ پچھلے۲۴؍ مہینوں میں یہ ان کا پہلا جرم ہے۔
آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق، لیول وَن کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ وارننگ یا سرزنش کی جاتی ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ میچ فیس کا۵۰؍ فیصد اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس تک کا جرمانہ ہے۔ آن فیلڈ امپائر لارین ایجن بیگ اور نیمالی پریرا، تھرڈ امپائر کیرن کلاسٹے اور چوتھے امپائر کم کاٹن نے سدرہ امین کے خلاف الزامات لگائے۔
سدرہ نے اپنی غلطی تسلیم کی اور ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز شینڈرے فرٹز کی جانب سے عائد کردہ پابندی کو قبول کیا۔ اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔ سدرہ امین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK