Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ بیڈ منٹن چمپئن شپ : سندھو اور آیوش شیٹی راؤنڈ آف۱۶؍ میں پہنچ گئے

Updated: August 20, 2026, 1:25 PM IST | Agency | New Delhi

سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کوجبکہ آیوش شیٹی نے سری لنکا کے ڈومندو ابے وکرما کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا، لکشیا سین کا سفر ختم۔

PV Sindhu after winning the match. Picture: INN
پی وی سندھو میچ جیتنے کے بعد۔ تصویر: آئی این این

پی وی سندھو اور آیوش شیٹی نے بدھ کے روز اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ کے راؤنڈ آف۱۶؍ میں جگہ بنالی، جبکہ لکشیا سین اور انّتی ہڈا کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کو۱۶-۲۱؍ ، ۱۷-۲۱؍سے شکست دی، جبکہ آیوش شیٹی نے سری لنکا کے ڈومندو ابے وکرما کو۸-۲۱؍،۱۰-۲۱؍ سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

دوسری جانب پہلے راؤنڈ میں آسٹریا کے کولنز ویلنٹائن فلیمون کے خلاف سخت مقابلے میں بال بال بچنے والے لکشیا سین کو امریکہ کے عالمی نمبر۹۲؍گیریٹ ٹین نے شکست دے دی۔ سابق جونیئر عالمی نمبر ایک اور آل انگلینڈ جونیئر چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے ٹین  نے ۷۳؍منٹ تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلے میں لکشیا کو۱۹-۲۱؍،۲۱-۱۹؍ اور۱۷-۲۱؍ سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔انّتی ہڈا کو دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کی مشیل لی  نے۱۱-۲۱؍،۹-۲۱؍ اور۲۱-۲۳؍ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

مردوں کے ڈبلز میں ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن کی ہندوستانی جوڑی جنوبی کوریا کی جوڑی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ادھر اسکاٹ لینڈ کی مردوں کی ڈبلز جوڑی الیگزینڈر ڈن اور ایڈم پرنگل نے ڈن کے دائیں ٹخنے کی چوٹ کے باعث چمپئن شپ سے نام واپس لے لیا۔ اس کے نتیجے میں راؤنڈ آف۳۲؍ میں ان کے حریف، پانچویں سیڈ ہندوستانی جوڑی ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو راؤنڈ آف۱۶؍میں واک اووَر مل گیا۔مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کراستو کی ہندوستانی جوڑی نے راؤنڈ آف۳۲؍ کے مقابلے میں مکاؤ کے لیونگ ایوک چونگ اور این جی وینگ چی کو۱۱-۲۱؍ ،۱۱-۲۱؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK