Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

Updated: August 19, 2026, 12:17 PM IST | Agency | Amstelveen

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے منگل کو ایف آئی ایچ خواتین ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے ۶؍ گول سے روند کر شرمناک شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے منگل کو ایف آئی ایچ خواتین ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے ۶؍ گول سے روند کر شرمناک شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ایمسٹلوین کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پول ’ڈی‘ کے اس مقابلے میں ہندوستان نے شروع سے ہی اپنا غلبہ برقرار رکھا اور یک طرفہ انداز میں میچ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: جین زی کا ایک گروپ اب بھی کرونا دور کی تنہائی میں زندگی گزار رہا: رپورٹ

سنیلیتا ٹوپو، نونیت کور، سشیلا چانو، دیپیکا، لعل ریمسیامی اور ساکشی رانی نے ہندوستان کی طرف سے گول کئے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنی سب سے بڑی فتح درج کی۔

یہ بھی پڑھئے: وارنر کو ’ڈرنک اینڈ ڈرائیو‘ معاملے میں قصوروار قراردیا گیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے چوتھے کوارٹر میں کائےلا ڈی وال نے واحد گول کیا۔ہندوستانی ٹیم اس میچ میں کافی اعتماد کے ساتھ اتری تھی۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں اولمپک کی  سلور میڈل یافتہ چین کو ۲۔۲؍سے ڈرا پر روکا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم اپنے اگلے مقابلے میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔ اس شاندار جیت کے بعد ہندوستان کے ۲؍ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ ۴؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم پول’ ڈی‘ کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK