Inquilab Logo

ورلڈ کپ فائنل : احمد آباد میں وراٹ کوہلی کی ایک اور جادوئی اننگز کا انتظار

Updated: November 19, 2023, 11:15 AM IST | Agency | Ahmedabad

بدھ کو ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کی لیکن شاندار کارکردگی کی ایک کہانی اس وقت سامنے آئی جب وراٹ کوہلی نے اپنی۵۰؍ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے عظیم بلے باز سچن تینڈولکر کا سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

بدھ کو ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کی لیکن شاندار کارکردگی کی ایک کہانی اس وقت سامنے آئی جب وراٹ کوہلی نے اپنی۵۰؍ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے عظیم بلے باز سچن تینڈولکر کا سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 
 کوہلی نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری ۲۰۰۹ء میں سری لنکا کے خلاف کولکاتامیں بنائی تھی۔ اس وقت بہت سے افراد نے اندازہ نہیں لگایا تھا کہ کوہلی اتنے لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلیں گے۔ یہاں تک کہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ کوہلی جیسا کوئی جدید کرکٹ میں تینڈولکر کی بہادری کی تقلید کرے گا۔ کوہلی۲۰۱۲ء میں ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ میں اہم کردار بن گئے تھے، لیکن ماسٹر بلاسٹر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنا اب بھی ایک مشکل کام تھا کیونکہ کھلاڑیوں کیلئے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا کتنا مشکل ہے۔
سچن تینڈولکر جانتے تھے کہ اگر کوئی ان کے ریکارڈ کے قریب آسکتا ہے تو وہ کوہلی یا روہت شرما ہوگا۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے ۱۱؍  سال قبل پیش گوئی کی تھی کہ کوہلی مستقبل میں ان کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں اور جب بدھ کو کوہلی نے ان کا ریکارڈ توڑا تو وہ وانکھیڈے میں تینڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جھک گئے جہاں ماسٹر بلاسٹر نے اپنے ابتدائی برسوں میں کرکٹ کھیلا تھا۔کوہلی نے تینڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK