Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ مشن: ایرانی فٹ بال ٹیم تربیتی کیمپ کے لیے پیر کو ترکی روانہ ہوگی

Updated: May 17, 2026, 10:08 PM IST | Tehran

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نوئی نے سنیچرکو تصدیق کی ہے کہ’’ٹیم ملی‘‘ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی تیاریوں کے حتمی مرحلے کے لیے پیر کو ترکی روانہ ہوگی۔

Iranian Football Team.Photo:X
ایران فٹبال ٹیم۔ تصویر:ایکس

ہیڈ کوچ امیر قلعہ نوئی کے مطابق، ورلڈ کپ کے لیے۳۰؍ کھلاڑیوں کا انتخاب ان کے کوچنگ کیریئر کا مشکل ترین تکنیکی فیصلہ تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر ’تکنیکی معیار‘ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس اسکواڈ کو بعد ازاں ورلڈ کپ کی مقررہ حد یعنی ۲۶؍ کھلاڑیوں تک محدود کر دیا جائے گا۔ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ۳۳؍ سالہ اسٹار اسٹرائیکر مہدی طارمی شامل ہیں، جو اب اولمپیاکوس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 ایرانی ٹیم انطالیہ میں دو دوستانہ میچز کھیلنے کی امید رکھتی ہے، جن میں سے ایک میچ ۲۹؍ مئی کو گیمبیا کے خلاف کھیلنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔۱۹۸۰ءسے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی وجہ سے، ایرانی کھلاڑی ترکی میں قیام کے دوران امریکی ویزا کے لیے فنگر پرنٹنگ اور دیگر مراحل مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے گپتا ’’کانٹے ‘‘ کے سیکوئل میں سنجے دت کو ہی شامل کریں گے


ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے استنبول میں فیفا اور ترک فٹ بال فیڈریشن کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ فیفا صدر سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان اپنی ٹیم کے لیے سیکوریٹی اور ویزا کی یقین دہانی حاصل کر سکیں۔ترکی میں کیمپ مکمل کرنے کے بعد ایرانی ٹیم امریکہ روانہ ہوگی جہاں ان کا بیس کیمپ ٹوسان، ایریزونا میں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:چندرپور میں ۷؍ یا ۸؍ اربن نکسل سرگرم؟ پولیس کا سنسنی خیز دعویٰ


۱۵؍ جون: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ (لاس اینجلس)،دوسرا میچ:  بلجیم  کے خلاف (لاس اینجلس)،تیسرا میچ: مصر کے خلاف (سیئٹل)۔ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے تہران میں ایک الوداعی تقریب کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK