Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی کپ کی تیاریاں: آئیوری کوسٹ نے فرانس کو شکست دے دی

Updated: June 05, 2026, 8:03 PM IST | Nantus

عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے وارم اپ میچوں میں ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے، جہاں آئیوری کوسٹ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی کپ کی فیورٹ ٹیم فرانس کو ۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

Warm Up Match.Photo:X
وارم اپ میچ۔ تصویر:ایکس

عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے وارم اپ میچوں میں ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے، جہاں آئیوری کوسٹ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی کپ کی فیورٹ ٹیم فرانس کو ۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:ویزا مسائل کی نذر ہوا فٹ بال کا جنون، ایرانی مداح ورلڈ کپ کے میچز سے محروم

فرانس کے شہر نانت میں کھیلے گئے اس میچ میں فرانسیسی ٹیم کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں ریان شرکی نے بہترین ڈربلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار لو-سٹرائیک کے ذریعے فرانس کو ایک گول کی برتڑی دلائی۔ تاہم دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ نے جارحانہ واپسی کی۔ ۵۳؍ ویں منٹ میں گویلا ڈوئے نے گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل، مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آتے ہی ایک شاندار اور جادوئی گول داغ کر آئیوری کوسٹ کو ۱۔۲؍گول کی تاریخی فتح دلا دی۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے گوری اسپریٹ سے شادی کی تصدیق کر دی، تاریخ بھی سامنے آ گئی


 فرانسیسی کپتان کائلان ایمباپے اس میچ میں اولیور جیرو کے۵۷؍ گولز کا قومی ریکارڈ توڑنے کی امید کے ساتھ میدان میں اترے تھے، لیکن وہ بری طرح ناکام رہے۔ ہیڈ کوچ ڈیڈیر ڈیشامپس نے انہیں ہاف ٹائم پر ہی گراؤنڈ سے باہر بلا لیا، جس کے باعث وہ ۵۶؍ گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی موجود ہیں۔
فرانسیسی ٹیم اب پیر کے روز للی میں شمالی آئرلینڈ کے خلاف اپنا اگلا وارم اپ میچ کھیلے گی، جس کے بعد وہ ۱۶؍ جون کو نیو جرسی (ایسٹ ردرفورڈ) میں سینیگال کے خلاف اپنے عالمی کپ کے سفر کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK