Inquilab Logo

ڈبلیو پی ایل:دہلی کیپٹلس نے فائنل میں جگہ بنائی

Updated: March 23, 2023, 12:10 PM IST | Mumbai

خواتین لیگ میں دہلی نے یوپی واریئرس کو ۵؍وکٹ سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی

photo;INN
تصویر :آئی این این

نوجوان آل راؤنڈر ایلیس کیپسی (۳؍ وکٹ،۳۴؍رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے منگل کو ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں یوپی واریئرس کو ۵؍ وکٹ سے شکست دی۔تہیلیا میک گرا (ناٹ آؤٹ ۵۸؍رن) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت واریئرس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۲۰؍ اوورس میں۱۳۸؍رن  بنائے۔ کیپٹلس کو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے کیلئے۱۹ء۴؍ اوورس میں ہدف حاصل کرنا تھا لیکن میگ لیننگ کی ٹیم نے۱۷ء۵؍ اوورمیں کامیابی حاصل کرلی۔
 گیند کے ساتھ ۳؍ وکٹ لینے والی کیپسی نے ۳۱؍ گیندوں پر۴؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۴؍رن بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے ماریزان کاپ نے۳۱؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن بنائے اور دونوں کے درمیان ۶۰؍ رن کی شراکت قائم ہوئی۔ کیپسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئیں۔لیکن کاپ نے فتح کا چوکا لگاکر کیپٹلس کو فائنل تک پہنچا دیا۔
 کیپٹلس نے لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہ کر ڈبلیو پی ایل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ واریئرس کا فائنل میں جگہ کیلئے ڈبلیو پی ایل ایلیمنیٹرمیں ممبئی انڈینس کا مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل کیپٹلس نے ٹاس جیتنے کے بعد گیندبازی کرتے ہوئے کیپٹلس نے واریئرس کو زیادہ وقت تک دباؤ میں رکھا لیکن میک گرا نے ۸؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۲؍ گیندوں پر ۵۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیل کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ جب میک گرا بیٹنگ کیلئے آئیں تو واریئرس کا۱۰؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ پر۶۳؍ رن کا اسکور تھا۔ اوپنر شویتا سہراوت نے۱۲؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں سمیت۱۹؍ رن بنائے جبکہ کپتان ایلیسا ہیلی ۳۴؍ گیندوں پر۳۶؍ (۴؍ چوکے، ایک چھکا) بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ میک گرا کے کریز پر آنے کے بعد، کیپٹلس نے سمرن شیخ (۱۱)، کرن نوگیرے (۲)، دِپتی شرما (۳) اور سوفی ایکل اسٹون (۰) کو چھوٹے اسکور پر آؤٹ کرتے ہوئے میچ پر قبضہ کرلیا۔
 مسلسل گرتے ہوئےوکٹ کے درمیان میک گرا نے جارحانہ بلے بازی سے واریئرس کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے۱۴؍ویں اوور میں ۲؍ چوکے لگاکر اروندھتی ریڈی کیخلاف۱۴؍ رن جوڑے  حالانکہ واریئرس۱۶؍ اوور میں صرف۹۴؍ رن  ہی بنا سکی۔ ایلیس کیپسی نے۱۸؍ویں اوور میں بغیر کوئی رن دیئے دِپتی اور ایکل اسٹون کے وکٹ لے کر واریئر س کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
 اس دوران میک گرا نے باؤنس بیک کرنا جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری تک پہنچنے سے پہلے آخری ۲؍ اوور میں۳۳؍ رن جوڑے۔ کیپسی کیپٹلس کیلئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والی کھلاڑی تھیں، جنہوں نے آخری اوور میں میک گرا کے اسٹرائیک کے باوجود ۳؍ وکٹ حاصل کئے اور ۴؍ اوورس میں صرف۲۶؍ رن دئیے۔ رادھا یادو (۴؍ اوور،۲۸؍ رن) نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے، جب کہ جیس جانسن (۴؍ اوورس، ۲۴؍ رن) کو ایک کامیابی حاصل ہوئی۔کیپٹلس کیلئے اننگز کاآغاز کرنے والی میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے پہلے وکٹ کیلئے۲۸؍ گیندوں پر۵۷؍ رن جوڑ کر واریئرس کو تقریباً میچ سے باہر کر دیا۔ شیفالی۱۶؍ گیندوں پر۲۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، حالانکہ لیننگ نے پچ پر تھوڑا زیادہ وقت گزارا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK