• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ڈبلیو ایس کے‘ فائنل:عتیقہ میر کو۲؍مقابلوں میں چوتھی پوزیشن

Updated: September 03, 2026, 12:41 PM IST | Agency | Franciacorta

کوالیفائنگ مرحلہ کے بعدریس وَن اورریس ۲؍ میں۱۱؍ سالہ ریسر نے اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئےیکے بعد دیگرے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

11-year-old Atiqa Mir is the first Indian supported by the One Academy. Picture: INN
۱۱؍ سالہ عتیقہ میرایف وَن اکیڈمی کی حمایت یافتہ پہلی ہندوستانی ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی نوعمر کارٹ ریسر عتیقہ میر ریسنگ کے شعبے میںمسلسل اپنی کارکردگی ثابت کررہی ہیں۔ ۱۱؍ سال کی عمر میںفارمولا وَن کی ڈسکووَر یوَر ڈرائیو‘ پروگرام کیلئے منتخب ہونے کے بعدانہوں نے پیچھے مڑکر نہیںدیکھا اوراب وہ  اٹلی کے فرانسیا کورٹا میں جاری ڈبلیو ایس کے فائنل کپ میں۲؍سر فہرست چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔کوالیفائنگ مرحلہ میںعتیقہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہیںرہی تھی اور انہیں۹؍ ویں پوزیشن حاصل ہوئی تھی ۔ بعدازاںریس وَن (۱)اورریس ٹو (۲) میں انہوں نے اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئےیکے بعد دیگرے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:فیڈرر کے شاندار کریئر کا ایک اور بڑا اعزاز، ہال آف فیم میں شمولیت

دوکوالیفائنگ(ہیٹ) ریس کے بعدعتیقہ کو۷۲؍ ڈرائیوروں میںپی ۱۴؍ کا درجہ ملا تھا۔اس درجہ کے سبب وہ فائنل سے پہلے ۷؍ ویں گرڈ پوزیشن پرآگئی تھیںجبکہ  ریس شروع ہونے کے بعدوہ۹؍ ویں پوزیشن پر رہیں۔ ایک ریس میںکریش کے بعد عتیقہ کی کار کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد انہوں نے ریس ختم کردی تھی ۔ ان مقابلوں کے تعلق سے عتیقہ کا کہنا ہےکہ’’یہ میرے لئے ملا جلا ہفتہ رہا۔مجھےمزید بہتر پوزیشن کی توقع تھی لیکن ہمیں رفتار کیلئے جدوجہد کرنی پڑی ۔کئی ریسوںمیںمیںنےبہتر مقابلہ کیا اورفائنل نیز پری فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرسکی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایک سال قبل امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف فلشنگ میڈوز میں شدید مشکلات سے دوچار تھیں

عتیقہ کے والد نے اس کی مزاحمت کی تعریف کی 

عتیقہ میر کے والد اورہندوستان کے پہلے قومی کارٹنگ چمپئن آصف میر نےاپنی بیٹی کے مزاحمت کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوںنے کہا کہ کئی مرتبہ حالات کنٹرول سے باہر رہنے کے باوجود عتیقہ نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا ’’ میرے خیال میں عتیقہ کیلئے یہ ہفتہ بہت اچھا رہا ۔اس کی کارٹ بہت تیز رفتار نہیںتھی ، اس کے باوجود اس نے پختہ ڈرائیونگ کا ثبوت دیا ۔اس ہفتے اس کا رویہ مثبت رہا اور اس میں مقابلے کا جذبہ نظر آیاجسے میں پسندکرتا ہوں ۔‘‘واضح رہےکہ عتیقہ میرپہلی ہندوستانی ہیں جو ایف وَن اکیڈمی سے وابستہ ہوئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK