Updated: October 09, 2025, 7:50 PM IST
| Wuhan
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے ووہان اوپن میں فاتحانہ مقابلہ کرتے ہوئے سلوواکیہ کی ریبیکا سریمکووا کو۶۔۴، ۳۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر آخری ۱۶؍ میں جگہ بنالی جبکہ چین کے تجربہ کار ژانگ شوائی نے رومانیہ سینا کے ۳؍ سیٹ سے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
آرینا سبالینکا۔ تصویر:آئی این این
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے ووہان اوپن میں فاتحانہ مقابلہ کرتے ہوئے سلوواکیہ کی ریبیکا سریمکووا کو۶۔۴، ۳۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر آخری ۱۶؍ میں جگہ بنالی جبکہ چین کے تجربہ کار ژانگ شوائی نے رومانیہ سینا کے ۳؍ سیٹ سے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیئے:ویمنز پریمیر لیگ(ڈبلیو پی ایل) کے لیے میگا نیلامی نومبر کے آخر میں متوقع
تین بار کی ووہان اوپن چمپئن سبالینکا سینٹرل چینی شہر میں ۲۰۱۸ء میں اپنے آغاز کے بعد سے ناقابل شکست ہے۔ اپنے حریف کو۱۔۲؍سے شکست دے کر انہوں نے اپنی جیت کا سلسلہ ۱۸؍ میچوں تک بڑھا دیا، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے طویل ہے۔ بیلاروسی ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں جیت سے بہت خوش ہوں، انہوں نے پہلے سیٹ میں شاندار ٹینس کھیلا۔ میں اس سیٹ میں زیادہ کچھ نہیں کر سکی لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنا ردھم پایا اور جیتنے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے کہاکہ میں یہاں مزید خطاب جیتنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں اس سال یہ ٹرافی جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری اصل توجہ خود پر ہے، اپنی بہترین ٹینس کھیلنا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا، امید ہے کہ میں اس ہفتے کے آخر تک یہ ٹرافی دوبارہ جیت سکوں گی۔
چین کی تجربہ کار ژانگ نے سرسٹیا کو۴۔۶، ۶۔۳، ۴۔۶؍سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ میچ کے بعد ژانگ نے کہاکہ سرسٹیا ایک حقیقی جنگجو ہے۔ وہ کبھی بھی آسانی سے ہار نہیں مانتی اور نہ ہی میں۔ دو دنوں میں لگاتار ۳؍ سیٹ جیتنے کے بعد، ژانگ نے کہا کہ وہ ایک ۳۶؍ سالہ نوجوان کھلاڑی کی طرح محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجربے اور اعتماد نے انہیں اپنے کریئر کے اختتام تک اپنی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔
تیسری سیڈیڈ امریکہ کی کوکو گاف کے خلاف اپنے اگلے میچ کا انتظار کرتے ہوئے، ژانگ نے سکون سے کہاکہ ’’ہم ایک دوسرے کو پریکٹس سے اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حریف کون ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم خود پر توجہ دیں۔ یہ اب تک کی بہترین ژانگ شوائی ہے لیکن اس سے بھی بہتر ابھی آنا باقی ہے۔ دریں اثناء چین کی یوآن یو ساتویں سیڈ اٹلی کی جیسمین پاولینی سے ہار گئیں۔ یوآن نے پہلا سیٹ۳۔۶؍ سے جیتا، اس سے قبل واپسی کرتے ہوئے۴۔۶، ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔