دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی یانک سنرنے فیلکس آگر-الیاسیمے کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 8:46 PM IST | Cincinnati
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی یانک سنرنے فیلکس آگر-الیاسیمے کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی یانک سنرنے فیلکس آگر-الیاسیمے کوٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں شکست دے کر سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یہاں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے اسٹار سنرنے کنیڈا کے آگر- الیاسیمے کو۰۔۶، ۲۔۶؍ کے اسکور سے ہرادیا۔ اٹالین کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ صرف۲۷؍ منٹ میں جیت لیا۔ اس کے بعد کنیڈا کے کھلاڑی نے سنر کی سروس توڑی لیکن سنر نے اچھا مقابلہ کرتے ہوئے حریف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
See you in the semis 👋 pic.twitter.com/XsavnDNKSI
— Cincinnati Open (@CincyTennis) August 14, 2025
میچ کے بعد یانک سنرنے کہا کہ مجھے لگا کہ میں بہت اچھا ریٹرن کر رہا ہوں، یہی میرا اہم پوائنٹ تھا، جس نے مجھے اچھی سروس کرنے کا اعتماد دیا۔ دوسرے سیٹ میں جب انہوں نے میری سروس توڑی تو میں تھوڑا پیچھے رہ گیا تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے ان کی سروس جلدی توڑ دی۔ مجھے لگ رہا تھاکہ جیسے میں شاندار ٹینس کھیل رہا ہوں۔
سیمی فائنل میں سنر کا مقابلہ فرانس کے ٹیرنس ایٹمانے سے ہوگا۔ ایٹمانے نے سب کو چونکاتے ہوئے ساتویں سیڈیڈ ڈنمارک کے ہولگر رُون کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔۲۳؍سالہ ایٹمانے نے ڈنمارک کے دنیا کے ۹؍ویں نمبر کے کھلاڑی کو۲۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرادیا۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایٹمانے گزشتہ ۱۰؍برسوںمیں مردوں کے سنسناٹی ٹورنامنٹ کے آخری چار میں پہنچنے والے پہلے کوالیفائر ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:لیونل میسی کے دورۂ ہند کو حتمی منظوری ملی
میچ کے بعد ایٹمانے نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی لفظ اس وقت میرے جذبات کو بیان کر سکتا ہے۔ سیمی فائنل تک پہنچنا میرے لیے ایک بہت بڑی بات ہے، یہ میرے کریئر کے لیے بہت مددگار ہوگا۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور میں اس پر بہت جذباتی ہوں۔
جمعرات کو ہی امریکی بین شیلٹن نے بھی اپنے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے چیک جمہوریہ کے جیری لہیکا کو۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پانچویں سیڈ۲۲؍ سالہ شیلٹن کو آخری ۸؍ میں تیسری سیڈ الیگزینڈر زیوریو سے مقابلہ کرنا ہوگا۔