Inquilab Logo

یشسوی اور رنکو سنگھ قومی ٹی۔۲۰؍ٹیم میں جگہ کے حق دار ہیں

Updated: May 13, 2023, 11:33 AM IST | Kolkata

روسی شاستری اور ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ دونوں جارح بلے بازوں کو ہندوستانی ٹیم میں بلا تاخیر شامل کیا جانا چاہئے ،یہ ٹی۔۲۰؍ عالمی کپ میں تہلکہ مچا دیںگے

Ranko Singh (right) and Yashwhi Jaiswal are performing brilliantly in the IPL.
رنکو سنگھ(دائیں)اور یشسوی جیسوال آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق  کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور روی شاستری نے انڈین  پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یشسوی جیسوال اور رنکو سنگھ کو بغیر کسی تاخیر کے ہندوستانی ٹی ۔۲۰؍ٹیم میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔
 اسٹار اسپورٹس سے گفتگو میں ہندوستان کے سابق  اسپنر نے کہا کہ ہندوستان کی ٹی ۔۲۰؍ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ شامل کرنے کا وقت آگیا ہے اور اس میں تاخیر بالکل بھی منطقی نہیں ہوگی۔ شاستری نے کہا’’اگر ٹیم انڈیا ون ڈے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تو سلیکٹروں کو یشسوی اور رنکو جیسے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کھلاڑیوں کوفاسٹ ٹریک کیا جانا چاہیے اور اگلے سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ کیلئے انہیں تیار کیا جا سکتا ہے۔ اگر سلیکٹرز انہیں ابھی منتخب نہیں کرتے ہیں تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ اور کیا ڈھونڈ رہے ہیں۔‘‘
 ممبئی کے یشسوی جیسوال آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ۲۱؍سالہ یشسوی نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک بہت بڑا ریکارڈ بنایا۔ کے کے آرکے خلاف بائیں ہاتھ کے اسٹائلش سلامی بلے باز صرف ۱۳؍گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی جو اب تک کی دوسری تیز ترین ٹی۲۰؍نصف سنچری ہے۔
 نوجوان کھلاڑی سے متاثر ہو کر ہندوستان کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ماننا ہے کہ جیسوال قومی سلیکٹرز کو ان کی صلاحیتوں کو دیکھنے اور انہیں  ٹیم میں شامل کرنے کیلئے مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یشسوی جیسوال نہ صرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں بلکہ وہ اپنی مسلسل اچھی پرفارمنس سے اسے توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ ایک صلاحیت ہے۔ انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔
توجہ مرکوز اور پرسکون رہنا کامیابی کی وجہ : یشسوی
کولکتہ، 12 مئی (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے والے راجستھان رائلز کے یشسوی جیسوال نے کہا کہ توجہ اور اعتماد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے۔
ممبئی کے 21 سالہ کھلاڑی نے جمعرات کو کے کے آر کے خلاف صرف 13 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اوپنر یشسوی کے ناقابل شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت راجستھان نے کے کے آر کو یک طرفہ مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دی۔ یشسوی نے میچ کے بعد کہا، ’’بلاشبہ یہ میری یادگار اننگز تھی جسے آپ کبھی بھولنا نہیں چاہیں گے۔ جب میں بیٹنگ کر رہا تھا تو مجھے لگا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور مجھے اپنی اننگز کو اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔ سنجو (سنجو سیمسن) بھائی میری حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ 
یشسوی نے کہا کہ میں اپنی بلے بازی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ آئی پی ایل میں، مجھے دھونی بھائی، راہل بھائی اور ویراٹ بھائی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو قریبی حلقوں سے دیکھنے اور جاننے کا موقع مل رہا ہے۔ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان سے کچھ نیا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ 

t20 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK