Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوسرا ٹی ۲۰؍: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو قابو کر لیا

Updated: March 17, 2026, 5:21 PM IST | Wellington

ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو ۶۸؍رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی ہے۔ ڈیون کونوے کو ان کی شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Devon. Photo:X
ڈیون کونوے۔ تصویر:ایکس

ہیملٹن میں کھیلے جانے والے  دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں نیوزی لینڈ نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو ۶۸؍رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی ہے۔ ڈیون کونوے کو ان کی شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ  قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے ۱۷۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف ۱۰۷؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۷۵؍ رنز بنائے۔
ڈیون کونوے نے ۴۹؍ گیندوں پر ۶۰؍ رنز اسکور کیے  جبکہ جوش کلارکسن نے اختتامی لمحات میں صرف ۹؍ گیندوں پر۲۹؍ رنز کی جارحانہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے ویان مولڈر نے ۲؍ وکٹ  حاصل  کئے  جبکہ کوئٹزی، مہاراج اور لنڈے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


 ۱۷۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم ۳ء۱۵؍ اوورز میں صرف ۱۰۷؍ رنز بنا سکی۔جارج لنڈے  ۱۲؍ گیندوں پر۳۳؍ رنز بنا کر نمایاں رہے روبن ہرمن ۱۹؍رنز بنا سکے  جبکہ دیگر کوئی بھی بلے باز کیوی بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔نیوزی لینڈ کے بولرز نے میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔لوکی فرگوسن اور بین سیئرز نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ دی۔ مچل سینٹنر نے ۲؍ وکٹیں حاصل کئے  جبکہ جمی نیشام اور میک کونچی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھئے:بحرین اور سعودی عرب گرینڈ پرکس کی منسوخی سے فارمولا ون کو کتنا نقصان ہوگا؟


جنوبی افریقہ کو دھچکا: جارڈن ہرمن انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز سے باہر
 جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز جارڈن ہرمن ہیمسٹرنگ  انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہرمن کو یہ چوٹ اتوار کے روز ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت لگی تھی، جس کے بعد وہ مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:مجتبیٰ خامنہ ای علاج کے لئے ماسکو میں ہیں: کویتی اخبار الجریدہ کا دعویٰ

طبی معائنے کے لیے کیے گئے اسکین میں گریڈ۲؍ ٹیئر  کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک جارڈن ہرمن کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ جارڈن ہرمن نے اسی سیریز کے پہلے میچ سے اپنا انٹرنیشنل  آغاز کیا تھا، تاہم انجری کی وجہ سے ان کا پہلا دورہ ادھورا رہ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK