Inquilab Logo

یشسوی جیسوال کی آئی پی ایل تاریخ کی تیز ترین ہاف سنچری ،راجستھان کی آسان فتح

Updated: May 13, 2023, 11:42 AM IST | Kolkata

یشسوی جیسوال نے کے ایل راہل کا ریکارڈ توڑدیا

Yashasvi Jaiswal has shown a brilliant batting performance.(PTI)
یشسوی جیسوال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔(پی ٹی آئی)

کولکاتا میں سمندری طوفان ’موکا‘ کا خطرہ بھلے ہی ٹل گیا ہو لیکن ایڈن گارڈنس پر ۲۱؍ سالہ یشسوی جیسوال نے اپنے بلے بازی سے ایساکہرام مچایا کہ مخالف ٹیم کی گیندبازی تہس نہس ہو گئی۔ یشسوی جیسوال نے صرف ۱۳؍گیندوں میں آئی پی ایل کی سب سے تیز ترین ہاف سنچری بنا ڈالی ۔ ان کی اس جارحانہ بلے بازی کی بدولت راجستھان رائلس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ۹؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۸؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۴۹؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں راجستھان  رائلس نے محض ایک وکٹ گنواکر۱۳ء۱؍اوور میں ۱۵۱؍ رن بناکر میچ جیت لیا۔
 یشسوی جیسوال نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کے پہلے ہی اوور میں نتیش رانا کی گیندبازی پر ۲۶؍رن بنا ڈالے۔انہوںنے ہر گیندباز کی دھنائی کی اور محض ۱۳؍گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کر ڈالی۔یہ آئی پی ایل تاریخ کی تیز ترین ہاف سنچری بھی ہے۔اس سے پہلے ۱۴؍گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ کے ایل راہل اور پیٹ کمنس کے نام تھا۔یوسف پٹھان اور سنیل نرائن نے ۱۵؍گیندوں پر ہاف سنچریاں بنائی تھیں۔
 جیسوال نے اننگز کے محض ۲ء۵؍اوور میں ہی اپنی ہاف سنچری مکمل کرتے ہوئے کے ایل راہل کے ایک دیگر ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔واصح رہے کہ راہل نے بھی  پنجاب کیخلاف ۲۰۱۸ء میں ۲ء۵؍ اووروں کے کھیل میں اپنی ہاف سنچری ۱۴؍گیندوں پر مکمل کی تھی۔کے کے آر کے کپتان نتیش رانا نے اننگز کا پہلا اوور پھینکا تھا جس میں یشسوی جیسوال نے ۲۶؍ رن بنائے۔آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی اوور میں یہ سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔انہوںنے پرتھوی شاہ کے۲۴؍رنوں کا ریکارڈ  توڑ ڈالا جنہوں نے ۲۰۲۱ء     میں  شیوم ماوی کی گیندبازی پر بنائے تھے۔
 راجستھان رائلس نے اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ۳۱ء۱؍اوور میں ۱۵۱؍رن بناکر میچ جیت لیا۔یہ دوسرا موقع  ہے جب ۱۵۰؍سے زیادہ کا اسکور اتنے کم اوور میں حاصل کیا گیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK