Inquilab Logo

یشسوی جیسوال آئی سی سی کے فروری کے بہترین کھلاڑی منتخب

Updated: March 12, 2024, 10:01 PM IST | Dubai

ہندوستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کو منگل کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد فروری کیلئے آئی سی سی کے `پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا

Yashaswi Jaiswal. Photo:PTI
یشسوی جیسوال۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کو منگل کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد فروری کیلئے  آئی سی سی کے `پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے  منتخب کیا گیا۔۲۲؍ سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی اس سیریز میں۷۱۲؍ رن بنائے جو کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کسی ہندوستانی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس دوران انہوں نے ۲؍ ڈبل سنچریاں اور ۳؍ نصف سنچریاں بنا کر ہندوستان کو۱۔۴؍ سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے راجکوٹ میں اپنی ڈبل سنچری کے دوران۱۲؍ چھکے لگا کر ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ جیسو ال نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ملنے کے بعد کہاکہ ’’ `میں آئی سی سی کا ایوارڈ حاصل کر کے خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ مجھے مستقبل میں مزید ایوارڈس ملیں گے۔  انہوں نے کہاکہ  `یہ میرے اور میری پہلی ۵؍ میچوں کی سیریز کیلئے  بہترین تھی۔  میں نے اچھی  بلے بازی کی اور  ہم سیریز۱۔۴؍ سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ یہ میرے لئے  اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔
وشاکھاپٹنم میں۲۱۹؍ رن کی اننگز کھیلنے کے بعد انہوں نے راجکوٹ میں ناٹ آؤٹ ۲۱۴؍رن  بنائے۔ ۲۲؍ سال اور۴۹؍ دن کی عمر میں  وہ ڈان بریڈمین اور ونود کامبلی کے بعد مسلسل ۲؍ ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے فروری میں ۳؍ ٹیسٹ میچوں میں۱۱۲؍ کے  اوسط سے۵۶۰؍ رن بنائے جس میں ۲۰؍ چھکے شامل تھے۔ جیسوال نے نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کین ولیمسن اور سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا کو  پیچھے کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK