Inquilab Logo Happiest Places to Work

یشسوی کی نصف سنچری، گل نصف سنچری سے محروم، ہندوستان کی فتح

Updated: August 09, 2026, 10:00 PM IST | Colombo

یشسوی جیسوال (۶۱؍رن)، کپتان شبھ من گل (۴۴) اور آخری اوورز میں محمد سراج کی ۱۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۲؍ رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو پریکٹس میچ کے تیسرے دن سری لنکا الیون کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Siraj.Photo:X
سراج۔ تصویر:ایکس

یشسوی جیسوال (۶۱؍رن)، کپتان شبھ من گل (۴۴) اور آخری اوورز میں محمد سراج کی ۱۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۲؍ رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو پریکٹس میچ کے تیسرے دن سری لنکا الیون کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔


اتوار کی صبح ہندوستان  نے ۶؍ وکٹوں پر ۳۵۷؍ رنز کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری سری لنکا الیون نے نشان مدوشکا (۶۳)، نپون دھننجایا (۴۶) اور انجلا بندارا (۳۵) کی اننگز کی بدولت ۶؍ وکٹوں پر ۲۰۰؍ رنز بناکر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور ہندوستان کو جیت کے لیے ۲۰۷؍ رنز کا ہدف دیا۔
۲۰۷؍رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے مستقل ٹیسٹ کپتان شبھ من گل، یشسوی جیسوال کے ساتھ میدان میں اترے۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے ۱۰۵؍ رنز جوڑے۔ ۲۱؍ویں اوور میں شبھ من گل کی صورت میں ہندوستان کا پہلا وکٹ گرا۔ گل نے ۵۴؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں کی مدد سے ۴۴؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:ہر کوئی لو ٹرائنگل کرنا چاہتا تھا، ’’دل چاہتا ہے‘‘ کی کاسٹنگ پر فرحان اختر کا انکشاف

یشسوی جیسوال نے ۴۶؍ گیندوں پر ۹؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ۶۱؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے ۲۸؍اور دھرو جوریل نے ۱۷؍ رنز بنائے۔ رویندر جڈیجا نے ۲۲؍ جبکہ مانَو سوتھار نے ۲؍ رنز بنائے۔محمد سراج نے صرف ۱۵؍ گیندوں پر ایک چوکا اور۴؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۳۲؍رنز کی میچ جتانے والی اننگز کھیلی۔ ہندوستان نے ۴۵؍ اوورز میں ۴؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۴؍ رنز بناکر مقابلہ ۶؍ وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے:بسنت اور شاہنواز کی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

سری لنکا الیون کی جانب سے کیشرا نوانتا نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وشوا فرنانڈو اور رمیش مینڈس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز ۸؍ وکٹوں پر ۳۶۳؍ رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، جبکہ دوسری اننگز ۶؍ وکٹوں پر۲۰۰؍ رنز کے اسکور پر ڈکلیئر کی۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز ۶؍ وکٹوں پر۳۵۷؍ رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK