Inquilab Logo

’’یونس خان کے پاس کوئی الہ دین کا چراغ نہیں ہے‘‘

Updated: July 10, 2020, 12:36 PM IST | Agency | Lahore

پاکستان کے سابق کھلاڑی باسط علی کا کہنا ہے کہ کوچ یونس خان کو بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے وقت دیا جانا چاہئے

Younis Khan - Pic : INN
یونس خان ۔ تصویر : آئی این این

سابق ٹیسٹا کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس کوئی الہ دین کا چراغ نہیں ہے کہ وہ آتے ہی بلے بازوں کی خامیاں دور کر دیں اور وہ رنوں کا پہاڑ کھڑا کرنے لگے ۔باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ ان کے آنے سے ایک دم سے پاکستانی  بلے بازوں کی خامیاں دور ہو جائیںگی اور وہ  بڑا اسکور کرنے لگیں گے۔یونس خان  کے تجربے سے سیکھنے میں کھلاڑیوں کو وقت لگے گا۔
 ویڈیولنک پر گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، اس بار بھی ایسی ہی امیدیں ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیم متحد ہوکر   میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔نئے قوانین اور ماحول میں  شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، عابدعلی اور اظہر علی  جیسے ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلےبازوںکو رن بناکر پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ فواد عالم کی جگہ افتخار احمد کے کھیلنے  کا زیادہ امکان موجود ہے۔
 سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنا پاکستان کےلئے مشکل ہے۔ہماری ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی۔ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ایسے  میں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔باسط علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انگلینڈ میں ہمیشہ کارکردگی اچھی رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کم تجربہ کھلاڑی وہاں کس طرح کی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مصباح اور یونس خان کے بغیر ٹیم کس طرح کا کھیل پیش کرتی ہے۔بلے بازی کوچ یونس خان کی کوشش ہوگی کہ وہ بلے بازوں کو بہتر کارکردکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تحریک دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK