• Mon, 26 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یُوکی بھامبری اور ریان سیگرمین نے ڈبلز خطاب جیت لیا

Updated: October 26, 2026, 1:36 PM IST | Agency | Almaty

بھامری نے اپنے امریکی جوڑیدار کے ساتھ مل کر الماتی اوپن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی کو ہرادیا۔

India`s Yuki Bhambri (right) and Ryan Seggerman with the trophy. Photo: PTI
ہندوستان کے یوکی بھامبری(دائیں) اور ریان سیگرمین ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستان کے یُوکی بھامبری اور ان کے امریکی ساتھی ریان سیگرمین نے اتوار کو الماتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ آسٹریائی جوڑی لوکاس مِڈلر اور نیل اوبرلائٹنر کو شکست دے کر ڈبلز کا خطاب جیت لیا۔چوتھی سیڈ ہند۔امریکی جوڑی نے ٹاپ سیڈ جوڑی کو۶۔۷،۷۔۶،۲۔۱۰؍ سے شکست دے کر اے ٹی پی ۲۵۰؍ خطاب اپنے نام کیا۔ بھامبری اور سیگرمین نے پہلا سیٹ ٹائی بریک میں ۳۔۷؍سے جیتا لیکن آسٹریائی جوڑی نے دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک ۷۔ایک سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن میچ ٹائی بریک میں ہندوستانی۔امریکی جوڑی نے ۲۔۱۰؍سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: پڈیکل اور سدرشن نے انڈیا ’اے‘ کی اننگز کو سنبھالا

یہ مردوں کے ڈبلز میں یُوکی بھامبری کا پانچواں اے ٹی پی ٹور خطاب ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۳ء میں لائیڈ ہیرس کے ساتھ مالورکا اوپن جیت کر پہلا ٹور خطاب حاصل کیا تھا۔ ۲۰۲۴ء میں انہوں نے البانو اولیویٹی کے ساتھ میونخ اور گِسٹاد میں اے ٹی پی ۲۵۰؍خطاب جیتے جبکہ ۲۰۲۵ء میں الیکسی پوپیرن کے ساتھ دبئی میں اے ٹی پی۵۰۰؍خطاب اپنے نام کیا۔

الماتی اوپن میں بھامبری اور سیگرمین نے پہلے دور میں سینڈر گِلے اور سیم وربیک کو، کوارٹر فائنل میں فلپ پیزونکا اور الیگزینڈر ڈونسکی کو جبکہ سیمی فائنل میں جیکسن وِتھرو اور ناتھانیئل لیمونز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایشین گیمز ۲۰۲۶ء میں بھامبری نے دکشنیشور سریش کے ساتھ جوڑی بنائی تھی اور مردوں کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل تک پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK