Inquilab Logo

لیجنڈس کرکٹ لیگ میں یوسف پٹھان کی آتشیں اننگز، ۴۲؍رن بنائے اور ۲؍وکٹ لئے

Updated: September 28, 2022, 1:11 PM IST | Agency | New Delhi

بھیلواڑہ کنگز کی جانب سے اچھی کارکردگی کے باوجود ان کی ٹیم ہار گئی۔ منی پال ٹائیگرس نے ان کی ٹیم کو ۳؍رن سے شکست دے دی

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

یوں تو یوسف پٹھان کا بین الاقوامی کریئر زیادہ عرصہ نہ چل سکا لیکن جتنا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلا، ان میچوں میں ان کی بلے بازی شائقین میں موضوع بحث ضرور رہی۔ یوسف اپنے کریئر میں ایک طوفانی بلے باز کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اب جبکہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں پھر بھی وہ جب بھی میدان پر کسی بھی میچ میں بیٹنگ کرنے آتے ہیں تو ان کے بلے پر چوکوں اور چھکوں کی بارش ہو جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال انہوں نے لیجنڈ کرکٹ لیگ میں دکھائی ہے۔ اب یوسف پٹھان نے ٹورنامنٹ کے ۸؍ویں میچ میں منی پال ٹائیگرس کے خلاف میچ میں صرف۲۱؍گیندوں پر۴۲؍رن  بنائے جس میں انہوں نے۲؍ چوکے اور۴؍چھکے لگائے۔ اپنی اننگز میں یوسف نے۲۰۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنائے اور کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم پہنچنے والے شائقین کی تفریح کی ۔
 بھیلواڑہ کنگز کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے منی پال ٹائیگرس نے۲۰؍ اوورس میں۸؍ وکٹوں پر ۱۷۵؍ رن بنائے جس میں تٹینڈا ٹیبو ک۵۴؍ اور جیسی رائڈر کے۴۷؍ رن تھے۔ اس کے ساتھ ہی کوری اینڈرسن نے۲۴؍ اور محمد کیف نے۲۸؍ رن  بنائے جس کی وجہ سے ٹیم کا اسکور۱۷۵؍ رن  تک پہنچ گیا۔بھیلواڑہ کنگز نے ۲۰؍ اوور میں ۹؍وکٹ پر ۱۷۲؍ رن بنائے ۔ ٹائیگرس نے ۳؍رن سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ایک موقع پر بھیلواڑہ کنگز کی ٹیمکے ۴؍ وکٹ  ۸۴؍ رن پر گر چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ منی پال کی ٹیم آسانی سے میچ جیت لے گی لیکن یوسف نے کریز پر جارحانہ بلے بازی کی اور تیزی سے رن  بنائے۔ یوسف پٹھان نے پہلے تنمے سریواستو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا، جب یوسف کریز پر آئے تو ان کی ٹیم کو جیت کیلئے۳۸؍گیندوں پر۷۱؍رن درکار تھے۔ تنمے ۱۱۲؍رن  کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد یوسف نے کپتان عرفان (۲۳ رن،۱۴؍گیندوں، ۲؍  چوکے،۲؍  چھکے) کے ساتھ اننگز کو سنبھالا، دونوں نے تیزی سے اسکور کیا اور ٹیم کے اسکور کو۱۴۰؍رن  تک لے گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ بھیلواڑہ کو آخری۱۸؍ گیندوں پر۳۶؍ رن درکار تھے لیکن یوسف۱۹؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اس سے قبل عرفان بھی۱۸؍ویں اوور کی ۵؍ویں گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ کنگز کو آخری اوور میں جیت کیلئے۹؍ رن  درکار تھے لیکن بھیواڑی کی ٹیم ہدف سے۴؍  رن پیچھے ہو گئی اور اس طرح منی پال ٹائیگرس کی ٹیم۴؍ رن سے میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK