Inquilab Logo

یوراج سنگھ نے بھی عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا

Updated: November 11, 2020, 10:47 AM IST | Agency | New Delhi

عرفان پٹھان کے بعد یوراج سنگھ نے بھی سن رائزرس حیدر آباد کے نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کی تعریف کی ہے ، پٹھان کے ٹویٹ کے جواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔

Abdul Samad.Picture :INN
عبدالصمد۔ تصویر:آئی این این

عرفان پٹھان کے بعد یوراج سنگھ نے بھی سن رائزرس حیدر آباد کے نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کی تعریف کی ہے ، پٹھان کے ٹویٹ کے جواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ عبدالصمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔ آئی پی ایل۲۰۲۰ء میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا سفر ختم ہو چکا ہے لیکن ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی لوگوں کے دل اور ذہنوں میں بس گئی ہے ۔ دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں دوسرے کوالیفائر میں شکست کے ساتھ ٹیم کا دوسری بار یہ ٹرافی جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ حیدرآباد کی ٹیم نے پچھلے میچوں میں بہت زیادہ اچھا کرکٹ کھیلا جس کی تعریف بھی سب نے کی۔ حیدرآباد کے لئے جموں و کشمیر کے کھلاڑی عبد الصمد نے دوسرے کوالیفائر میچ میں دہلی کے خلاف۱۶؍ گیندوں پر۳۳؍ رن کی اننگز کھیل کر سب کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ میچ کے بعد عرفان پٹھان نے اس کھلاڑی کی تعریف کی تھی جبکہ اب یوراج نے عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا ہے۔ عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عبدالصمد پر اتنا عظیم کردار اور پاور گیم دیکھ کر بہت فخر ہے۔ عرفان پٹھان کے ٹویٹ کے جواب میں یوراج سنگھ نے لکھا کہ صمد نے بہت اعتماد ظاہر کیا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی خاص کھلاڑی ہوگا۔ صمد نے اس سیزن میں حیدرآباد کیلئے کچھ اچھی اننگز کھیلیں اور اپنے دھماکہ خیز انداز سے سب کو متاثر کیا۔ عبد الصمد جموں وکشمیر کی طرف سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں ، انہیں خود وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں نے دریافت کیا تھا۔ صمد نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز رن بنانے کی صلاحیت کیلئے ایک نام کمایا ہے۔ اس سیزن میں انہوں نے حیدرآباد کی جانب سے ۱۲؍ میچوں میں۱۷۰ء۷۲؍کے اسٹرائک ریٹ سے ۱۱۱؍رن  بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK