Inquilab Logo Happiest Places to Work

چکوترا کا استعمال جسم کو ڈی ہا ئیڈریشن سے بچاتا ہے

Updated: December 10, 2022, 3:56 PM IST | Mumbai

چکوترا جسے انگریزی میں ’گریپ فروٹ‘ کہا جاتا ہے، موسم سرما کاخاص پھل ہے ۔

Grapefruit helps stimulate the liver.
چکوترا جگر کو متحرک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چکوترا جسے انگریزی میں ’گریپ فروٹ‘ کہا جاتا ہے، موسم سرما کاخاص پھل ہے ۔ اس کا محدود استعمال صحت کو بہتر رکھتا ہے۔چکوترا کے فوائد:
 غذائی ماہرین کے مطابق چکوترے میں وٹامن اے، سی، پروٹین، پوٹاشیئم، میگنیشیم، فولاد، فاسفورس، نمکیات، نشاستہ اور تھایا مین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اور بھی معدنیات کا خزانہ ہے۔
چکوترا اینٹی آکسیڈینٹ پھل بھی ہے، جس کا استعمال بڑھاپے کی رفتار سُست کردیتا ہے، معدے کو تقویت بخش کے معدے کی گرانی اور جلن رفع کرتا ہے۔
چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اور کولیسٹرول کی مقدار میں کمی لاتا ہے، دورانِ خون بہتر بناتا ہے جبکہ یہ  ذیابیطس کے مریضوںکیلئے انتہائی مفید ہے۔
 یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹیر یا اور کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
اس پھل کے جوس میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو جسم کے اندر پائے جانے والے خمیر کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔
چکوترا میں وٹامن سی کی اچھی مقدارہوتی ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔
اس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے ایک درمیانے پھل کے آدھے حصے میں ۱۱۸؍ ملی لیٹر پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈ ریشن سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
 چکوترےکے استعمال سے خون کی گردش کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔ اس کےعلاوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK