Inquilab Logo

اگرزمین کا مقناطیسی میدان غائب ہوجائے تو کیا ہوگا؟

Updated: January 27, 2023, 12:01 PM IST | Mumbai

دلچسپ سوال، دلچسپ جواب میں اس ہفتے پڑھئے متذکرہ سوال کا جواب۔

The magnetic field is important to all living things and plays an important role in everyone`s lives
مقناطیسی میدان تمام مخلوقات کیلئے اہم ہے اور سبھی کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے

ہماری زمین اپنے مقام پر ہے۔ یہاں پہاڑ ، دریا، جنگلات اور میدان وغیرہ اپنی اپنی جگہ پر قائم ہیں جس کی ایک اہم وجہ کرۂ ارض کا مقناطیسی میدان ہے۔ یہ زمین کو اپنے محور نیز زمین پر موجود دیگر چیزوں کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اگرزمین کا مقناطیسی میدان غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟اگر ایسا ہوا تو اس کے زمین پر عجیب و غریب اثرات پڑیں گے نیز بعض اثرات کافی تباہ کن ہوں گے۔ 
 قطب نما جو دراصل چھوٹے مقناطیس کے طور پر کام کرتے ہیں، وہ اپنے آپ کو قریبی مقناطیسی شعبوں کے ساتھ سیدھ میں رکھتے ہیں۔ زمین کا مقناطیسی میدان اتنا مضبوط ہے کہ قطب نما کو شمال سے جنوب کی سیدھ میں لانے کیلئے مجبور کر سکتا ہے لیکن اگر زمین کی مقناطیسی طاقت ختم ہوجائے یا بڑھ جائے یا اس میں کسی قسم کا کوئی تغیر پیدا ہوجائے تو قطب نما عجیب و غریب طرح سے حرکت کرنے لگے لگا اور اس کی سوئی یہاں وہاں گھومنے لگے گی۔ 
 صرف انسان ہی نہیں جانور اور پرندے بھی سمت کا تعین کرنے کیلئے زمین کے مقناطیسی میدان کا استعمال کرتے ہیں۔ بیشتر پرندے، کچھوے، شہد کی مکھیاں، مچھلیاں حتیٰ کہ مکھیاں بھی اس کی مدد سے راستہ تلاش کرتی ہیں۔ ان کے جسموں پر’’میگنیٹورسیپٹرز‘‘ ہوتے ہیں۔ پرندے اس صلاحیت کو سردیوں کے مہینوں میں گرم آب و ہوا کی تلاش کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھوے انڈے دینے کیلئے اس کی مدد سے ساحل تلاش کرتے ہیں۔ اگر زمین کا مقناطیسی میدان غائب ہوجائے تو یہ مخلوق بھی مصیبت کا شکار ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ مقناطیسی میدان نہ ہو تو بہت سی مخلوقات معدوم بھی ہوسکتی ہیں۔
 مقناطیسی میدان ختم ہوجانے کا اثر قطبی روشنیوں (ارورہ) پر بھی پڑے گا۔ یہ روشنی سورج اور زمین کی مقناطیسی قوت کے سبب بنتی ہے۔ اگر مقناطیسی میدان ختم ہوجائے گا تو یہ روشنیاں عجیب ہوجائیں گی، ان کا رنگ تبدیل ہوجائے گا، یا یہ مکمل طور پر ختم ہوجائیں گی یا ہوسکتا ہے کہ وہ اتنا خوبصورت نظارہ نہ پیش کرسکیں۔
 واضح رہے کہ مقناطیسی میدان سورج سے آنے والی متعدد خطرناک روشنیوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ یہ زمین پر زندگی کی ایک اہم وجہ بھی ہیں۔ مقناطیسی میدان نہ ہونے سے زمین پر انسانوں کی بقاء کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔
 مقناطیسی میدان نہ ہونے سے سب سے بڑا اثر بجلی پر پڑے گا اور ہماری زمین کے اطراف گھومنے والی تمام سیٹیلائٹس سے ہمارا رابطہ منقطع ہوجائے گا۔
 یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ مقناطیسی میدان نہ ہونے سے ہماری فضا سے ہوا غائب ہوجائے گی یعنی آکسیجن ختم ہوجائے گی، جس کے بغیر انسان زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK