Inquilab Logo

کمپیوٹر لینگویج کا ماہر ایک اچھا کوڈر بن سکتا ہے

Updated: May 19, 2023, 4:18 PM IST | Mumbai

کوڈنگکمپیوٹر کو ہدایات دینے کا عمل ہے کہ کوڈنگ لینگویجز کی مدد سے کون سے اعمال انجام دینے ہیں۔ یہ کوڈنگ زبانیں جدید کمپیوٹر سافٹ ویئر جیسے آپریٹنگ سسٹمز، ویب سائٹس اور اپلی کیشنز کا بنیادی حصہ ہیں۔

No specific degree is required to become a coder
کوڈر بننے کیلئے کسی مخصوص ڈگری کی ضرورت نہیں ہے

کوڈنگکمپیوٹر کو ہدایات دینے کا عمل ہے کہ کوڈنگ لینگویجز کی مدد سے کون سے اعمال انجام دینے ہیں۔ یہ کوڈنگ زبانیں جدید کمپیوٹر سافٹ ویئر جیسے آپریٹنگ سسٹمز، ویب سائٹس اور اپلی کیشنز کا بنیادی حصہ ہیں۔ یہ پروگرامنگ کا ایک لازمی عنصر ہے جو ایک واحد اور مخصوص مقصد کو پورا کرتا ہے ۔واضح رہے کہ کوڈنگ کے بغیر کسی بھی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو کمانڈ دینا ناممکن ہے۔
کوڈنگ کا مستقبل 
 ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ، کوڈنگ آج ہماری دنیا میں مسائل کو حل کرنے کا ایک قابل قدر ذریعہ بن گیا ہے۔ کوڈنگ کا استعمال دنیا کے کچھ بڑے چیلنجوں جیسے غربت اور صحت کے عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد کیلئے کیا جاتا ہے۔ کوڈنگ کے ذریعے، غیر منافع بخش تنظیموں کو وہ ٹولز دیئے جا سکتے ہیں جن کی مدد سے ضرورتمندوںکیلئے بہتر نتائج فراہم کئے جاسکتے ہیں ۔ حتیٰ کہ سرکاری ایجنسیاں بھی اخراجات میں کمی اور پائیداری کی کوششوں کو بڑھاتے ہوئے نتائج کو بہتر بنانے کیلئے اس طاقتور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ لہٰذا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مقامی یا عالمی سطح پر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے وقت کوڈنگ ایک انمول وسیلہ ہو سکتی ہے۔لیکن اس ضمن میں ابھی کئی کام باقی ہیں۔
کوڈر کا کام کیا ہوتا ہے؟
 کوڈر چھوٹے اپلی کیشنز سے لے کر بڑے سسٹمز تک کچھ بھی بنانےکیلئے سافٹ ویئر استعمال کر سکتا ہے۔ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کام کر سکتا ہے، بشمول ویب پر مبنی اپلی کیشنز، موبائل اپلی کیشنز، سیکوریٹی سسٹمز اور ڈیسک ٹاپ اپلی کیشنز۔ موجودہ سافٹ ویئر اپلی کیشنز کیلئے نئی خصوصیات تیار کرنے میں بھی کوڈر کا اہم کردار ہے۔
کوڈر کیسے بنیں؟
lکوڈر بننے کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے، صرف کمپیوٹر میں مہارت اور دلچسپی آپ کو اپنی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔
lتاہم ،اچھا کوڈر بننے کیلئے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری( یعنی بی ایس سی ، یا،سی ایس) ایک اچھا انتخاب ہے۔ اس کے بعد آپ چاہیں تو ایم ایس سی ،سی ایس یا ایم سی اے کر سکتے ہیں ۔ 
lیہ کورسیز آپ کو قیمتی نظریاتی علم اور میدان کے متنوع دائرہ کار پر ایک بہترین نقطہ نظر فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ بہت سے آن لائن وسائل، ویڈیو ٹیوٹوریلز، اور سیکھنے کے پلیٹ فارمز آپ کو سیکھنے میں مدد کر فراہم سکتے ہیں۔ آن لائن کوڈنگ کورس میں شامل ہونا بھی ضروری مہارتوں کو حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
کوڈر بننے کیلئے درکار قابلیت
   اچھا کوڈر بننے کیلئےڈیبگنگ اسکلز،کرٹیکل تھینکنگ، کمیونی کیشن ٹائم مینجمنٹ،میتھ اور لاجیکل ریزننگ میں مہارت ہونا ضروری ہے۔
تنخواہ: ہندوستان میں کوڈر کی اوسط سالانہ تنخواہ ۲ء۸؍ لاکھ روپے سے ۱۰؍ لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK