Inquilab Logo

امبیڈکر جینتی ۱۴؍ اپریل کو منائی جاتی ہے

Updated: April 16, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

امبیڈکر جینتی ہر سال ۱۴؍ اپریل کو منائی جاتی ہے۔اسے بھیم جینتی بھی کہا جاتا ہے۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امبیڈکر جینتی ہر سال ۱۴؍ اپریل کو منائی جاتی ہے۔اسے بھیم جینتی بھی کہا جاتا ہے۔ ۱۴؍ اپریل ۱۸۹۱ء کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی پیدائش ہوئی تھی۔۲۰۱۵ء سے ملکی سطح پر اسے منانے کا اہتمام کیا جارہا ہے، اور اس دن ملک بھر میں تعطیل ہوتی ہے۔ڈاکٹر امبیڈکر کو ہندوستانی آئین کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ وہ انسانی حقوق کیلئے پوری زندگی سرگرم عمل رہے تھے۔ اس دن ڈاکٹر امبیڈکر کے حامی چیتیہ بھومی، ممبئی اور دکشا بھومی، ناگپور پر جمع ہوتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ اسی طرح نئی دہلی میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم ہند کے علاوہ قد آور سیاسی لیڈران بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ یا ان کی تصویر پر پھول نچھاور کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ایک قانون داں ، سیاسی رہنما، فلسفی، انسان دوست، تاریخ داں اور ماہر اقتصادیات تھے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون کی حیثیت سے وہ ہندوستانی دستور کے اہم مصنف تھے۔ انہیں بابا صاحب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر امبیڈکر ہندو سماج میں ذات پات کی بنیادوں پر پروان چڑھنے والی نفرت کے باوجود ابتداء ہی سے اپنی جگہ پر ڈٹے رہے تھے۔ انہوں نے ساری زندگی نچلی ذات والوں کو مساوی حقوق دلانے کیلئے وقف کردی تھی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔ان کا انتقال ۶؍ دسمبر ۱۹۵۶ء کو ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK