EPAPER
Updated: January 30, 2026, 4:33 PM IST | Mumbai
پھول گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سلفر مرکبات کینسر کے خطرات کم کرتے ہیں۔یہ سبزی صحت قلب کیلئے بھی مفید ہے۔
پھول گوبھی ایک مفید، غذائیت سے بھرپور اور ہر عمر کے افرادکیلئے فائدہ مند سبزی ہے۔ ذیل میں پھول گوبھی کےفوائد بتائےجارہے ہیں:
پھول گوبھی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو بیماریوں سے بچاتا ہے۔
اس میں موجود فائبر نظامِ ہاضم درست رکھتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔
کم کیلوریز کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے کیلئے بہترین غذا ہے۔
پھول گوبھی کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سلفر مرکبات کینسر کے خطرات کم کرتے ہیں۔یہ سبزی صحت قلب کیلئے بھی مفید ہے۔
اس میں موجود کولین یادداشت اور دماغی کارکردگی کیلئے مفید ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پھلیوں کا باقاعدہ استعمال جلد کو صحتمند اور چمکدار بناتا ہے
یہ سبزی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے ۔
وٹامن کےاور کیلشیم ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پھول گوبھی جگر سے زہریلے مادے کے اخراج میںمعاون ہوتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔
پھول گوبھی کی اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جسم کی سوزش کم کرتی ہیں۔
اس میں موجود پوٹاشیم اور دیگر معدنیات پٹھوں کو طاقت دیتے ہیں۔
اس میں موجود وٹامن بی۶؍ دماغی کیمیکلز کو متوازن رکھتا ہے اور ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
پوٹاشیم کی موجودگی سے خون کا دباؤ نارمل رہتا ہے۔