Inquilab Logo

سیاہ انگور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہے

Updated: March 10, 2023, 3:16 PM IST | Mumbai

انگور کی مختلف اقسام میں سیاہ انگور سب سے زیادہ طاقتور مانے جاتے ہیں۔سیاہ انگور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سیاہ انگور کے فوائد:

Black grapes boost immunity
سیاہ انگور قوت مدافعت بڑھاتا ہے

انگور کی مختلف اقسام میں سیاہ انگور سب سے زیادہ طاقتور مانے جاتے ہیں۔سیاہ انگور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سیاہ انگور کے فوائد
شوگر کو کنٹرول کرتا ہے:سیاہ انگور میں ریسویر اٹرول موجود ہوتا ہے جو انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا تا ہے۔ یہ جسم کی گلوکوز استعمال کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، اس طرح خون میں شکر کی سطح کو کم کرتا ہے۔
دل اور دماغ کا تحفظ: سیا ہ انگور میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دل اور دماغ کیلئے غیر معمولی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ جسم کو کینسر، وائرس اور سوزش سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
الزائمر سے نجات :الزائمر کی بیماری کی بڑھنے کی رفتار کو سست کر تا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اعتدال میں اس کا جوس پینا یادداشت میں کمی کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ : چونکہ سیاہ انگور وٹامن سی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اس لئے یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن جیسے خمیر کے انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہڈیوں کی بہتر صحت : وٹامن کے،کیلشیم،میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات کی بدولت سیاہ انگور کھانے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔
بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے: غذائی ماہرین کے مطابق سیاہ انگور میں سوڈیم کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس لئے وہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم بھی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 
ہائی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے :سیاہ انگوروں میں آپ کو کافی مقدار میں فائبر مل جائے گا جس سے یہ ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرنے کیلئے اچھا آپشن ہے۔اس کے علاوہ سیاہ انگور کھانا کینسر سے بچا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK