بھنڈارہ میں غیر قانونی گودام پر انتظامیہ کا چھاپہ، پونے میں کالا بازاری ، جالنہ میں سلنڈروں کی چوری
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 1:30 AM IST | Bhandara
بھنڈارہ میں غیر قانونی گودام پر انتظامیہ کا چھاپہ، پونے میں کالا بازاری ، جالنہ میں سلنڈروں کی چوری
ایران جنگ کے سبب میں گیس سلنڈروں کی قلت ہے ۔ اس کی وجہ سے جہاں ایک طرف سلنڈروں کی کالا بازاری کے واقعات سامنے آ رہے ہیں تو بعض جگہوں پر سلنڈروں کی چوری بھی ہو رہی ہے۔ انتظامیہ نے اس تعلق سے کڑا رخ اختیار کیا ہے اور ایسا کرنے والوں پر کارروائی ہو رہی ہے۔
بھنڈارہ میں غیر قانونی گودام پر چھاپہ
ایک روز قبل بھنڈارہ ایم آئی ڈی سی علاقے میں محکمہ سپلائی کے افسران نے گیس سلنڈر کے ایک غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا جہاں گھریلو اور کمرشیل گیس سلنڈروں کی بڑی تعداد ضبط کی گئی اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اطلاع کے مطابق ضلع سپلائی افسران کی ایک ٹیم نے ایم آئی ڈی سی بھنڈارہ علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام کے باہر گیس ایجنسی کے نام کا کوئی سائن بورڈ نہیں تھا۔ معلوم ہوا کہ سلنڈروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے ایکسپلوزیو ڈپارٹمنٹ کا کوئی باضابطہ لائسنس بھی نہیں ہے جبکہ گودام میں گیس کا بڑا ذخیرہ پایا گیا۔ مجموعی طور پر اس چھاپے میں ۵۷؍ گیس سلنڈر برآمد ہوئے جن میں گھریلو استعمال کے اور کمرشیل استعمال کے خالی اور بھرے ہوئے سلنڈر شامل ہیں۔ اس دوران ایوت محل اور اکولہ ضلع کے ملکہ پور میں بھی سلنڈر ضبط کئے گئے۔ ملکہ پور شہر میں ۲۲؍ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں میں پتہ چلا کہ ۷؍ہوٹل والے غیر قانونی طور پر گھریلو گیس سلنڈر استعمال کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں ۷؍ سلنڈر ضبط کئے گئے۔ ایوت محل ضلع کلکٹر کی تشکیل دی گئی ایک ٹیم نے مختلف چھاپوں میں ۲۱؍ سلنڈر ضبط کئے ہیں۔
چاکن میں سلنڈروں کی کالا بازاری
اس سے پہلے پونے کے چاکن ایم آئی ڈی سی علاقے میں گیس کی شدید قلت کے دوران ہندستان پیٹرولیم کمپنی کے گیٹ کے باہر گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی کے باہر کھڑے ٹرکوں سے سلنڈر غیر قانونی طور پر نکال کر براہ راست فروخت کئے جا رہے تھے۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ ویڈیو میں ۳؍ نوجوانوں کو ایک ٹرک سے سلنڈر لے کر تیزی سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمی مبینہ طور پر انہی ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے کی جا رہی ہے جو تقسیم کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔ دریں اثناء چاکن میں گیس کی قلت کے باعث صنعتیں، ہوٹل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی کاروبار بند ہونے کے دہانے پر ہیں جبکہ عام شہری بھی اس بحران سے متاثر ہو رہے ہیں۔ چونکہ یہ واقعہ براہ راست ایچ پی سی ایل کے گیٹ کے باہر پیش آیا، اسلئے کمپنی کے داخلی نظام پر بھی سوال اٹھ رہا ہے۔
ناسک میں گیس سلنڈرروں کا ذخیرہ ضبط
پونےکے علاو ہ ناسک میں بھی گیس سلنڈروں کے ایک بڑے اور مشتبہ ذخیرے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گیا ہے۔ ۲؍ روز قبل سپلائی محکمہ اور ست پور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں تریمبک روڈ کے نائس کمپلیکس علاقے میں بغیر لائسنس سلنڈروں سے لدے ایک ٹرک کو ضبط کیا تھا۔ پولیس کو سڑک کے کنارے ۵۰۰؍ سے زائد ایچ پی گیس سلنڈر کھلے عام رکھے ہوئے ملے ۔ اسی مقام پر کھڑے ایک اور ٹرک میں کمرشیل گیس سلنڈروں کا بڑا ذخیرہ بھی پایا گیا، جس نے معاملے کو مزید مشتبہ بنا دیا۔ پولیس نے دونوں ٹرکوں کے ساتھ ایک رکشہ بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اسکے علاوہ ڈرائیوروں اور متعلقہ منیجر کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔
جالنہ میں گیس سلنڈروں کی چوری
اس دوران جالنہ ضلع کے اتواڈ علاقے میں ایک گیس ایجنسی کے گودام سے ۱۱۰؍ گیس سلنڈروں کی چوری کا سنگین واقعہ سامنے آچکا ہے۔ یہ واردات آنند بھارت گیس ایجنسی کے گودام میں پیش آئی جہاں سے ۹۶؍ گھریلو، ۱۲؍ کمرشیل اور دو ۵؍ کلوگرام کے کمرشیل سلنڈر غائب پائے گئے۔ ایجنسی کے منیجر سدھارتھ آدھو کی شکایت پر موجپوری پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رات اس وقت ہوئی جب ایجنسی بند تھی، صبح گودام کھولنے پر اس واقعے کا انکشاف ہوا۔ ا