Inquilab Logo Happiest Places to Work

لسی کا استعمال جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا

Updated: March 01, 2024, 5:26 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

لسی برصغیرکے ہر علاقے اور ہر عمر کے فرد کا پسندیدہ مشروب ہے۔ دودھ اور دہی کی آمیزش سے تیار کیا جانے والا یہ مشروب میٹھے اور نمکین دونوں ذائقوں میں بنایا جاتا ہے اور عام طور پر کھانے کے ساتھ پیا جاتا ہے۔

Lassi is called the drink of summer. Photo: INN
لسی کو موسم گرما کا مشروب کہا جاتا ہے۔ تصویر : آئی این این

لسی برصغیرکے ہر علاقے اور ہر عمر کے فرد کا پسندیدہ مشروب ہے۔ دودھ اور دہی کی آمیزش سے تیار کیا جانے والا یہ مشروب میٹھے اور نمکین دونوں ذائقوں میں بنایا جاتا ہے اور عام طور پر کھانے کے ساتھ پیا جاتا ہے۔ رمضان کے دوران اس کا استعمال معدے کی بیماریوں کا علاج بھی کرتی ہے۔پڑھئے لسی کے فوائد:
نظام ہضم میں مفید: لسی کو بنانےکیلئے دہی کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ہاضمے کیلئے مفید ہوتی ہے۔ دہی کے اندر ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کیلئےمفید ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں معاون: لسی کا شمار ایسی غذاؤں میں ہوتا ہے جو غذائیت سے بھر پور اورکم کیلوریز کی حامل ہوتی ہے اس وجہ سے اس کا استعمال ان لوگوں کیلئے بہتر ہوتا ہے جو بڑھتے وزن سے پریشان رہتے ہیں۔
 قوت مدافعت میں اضافہ: لسی وٹامن ڈی اور لیکٹک ایسڈ سے بھر پور ہوتی ہے جس وجہ سے گرمی کے سبب ہونے والی بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور جسم کو اندرونی طور پر بیماریوں کخلاف لڑنے کی طاقت دیتی ہے۔
لسی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے: لسی کیلشیم سے بھر پور غذا ہےجو جسم کی ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے ۔اس کے علاوہ لسی کا استعمال دانتوں اور بالوں کی صحت کیلئےبھی ضروری ہوتا ہے۔
 لسی بلڈ پریشر کم کرتی ہے: لسی کے اندر پوٹاشیم اور رائبو فلائیون موجود ہوتا ہے جو جسم میں سے زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم کو طاقت و توانائی ملتی ہے۔
عمر کے بڑھتے اثرات کم کرتی ہے:لسی لیکٹک ایسڈ سے بھر پور ہوتی ہے جو جلد کو قدرتی طور پر نمی اور تازگی بخشتی ہےاور بڑھتی عمر کے اثرات جسم پر کم سے کم ہوتے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے: لسی پینے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کو ٹھنڈک اور تازگی فراہم کر کے گرمی کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔
خراب کولیسٹرول کو متوازن کرتی ہے: لسی میں موجود پرو بائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
گرمی کے اثرات سے تحفظ: لسی کا استعمال جسم کو گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK