Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپرٹ‘‘ کی ریلیز مؤخر ہونے کی افواہیں، میکرز نے خاموشی توڑی

Updated: May 07, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai

پربھاس اور ترپتی ڈمری کی آنے والی فلم ’’اسپرٹ‘‘ کی ریلیز مؤخر ہونے کی افواہوں پر میکرز نے وضاحت جاری کی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو مارچ ۲۰۲۷ء سے دسمبر ۲۰۲۷ء تک ملتوی کیا جا سکتا ہے تاکہ سلمان خان کی عید ریلیز سے باکس آفس تصادم سے بچا جا سکے۔ تاہم میکرز نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

Spirit. Photo: INN
اسپرٹ۔ تصویر: آئی این این

’’اسپرٹ‘‘ کے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد آخرکار میکرز نے ریلیز تاریخ سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑی ہے۔ پربھاس کی مرکزی کردار والی اس فلم کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسے ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء کی طے شدہ ریلیز سے ہٹا کر دسمبر ۲۰۲۷ء تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میکرز ممکنہ طور پر سلمان خان کی آئندہ فلم کے ساتھ باکس آفس تصادم سے بچنا چاہتے ہیں، جسے مبینہ طور پر عید ۲۰۲۷ء پر ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم بدھ کو فلم کے پروڈیوسرز نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by tseriesfilms (@tseriesfilms)

میکرز نے واضح کیا کہ فلم مکمل طور پر شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے اور اس کی ریلیز تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اسپرٹ‘‘ کی ریلیز ٹائم لائن کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلم مکمل طور پر ٹریک پر ہے اور پہلے اعلان کے مطابق ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘

فلم کے متعلق شائقین میں پہلے ہی کافی جوش ہے کیونکہ یہ ریڈی وانگا کی ’’اینیمل‘‘ کے بعد اگلی بڑی فلم ہے جس کی وہ ہدایت کاری کرر ہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم میں ایکشن اور شدت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے وانگا کی گزشتہ فلموں میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کے ابتدائی پوسٹر میں پربھاس کو زخمی مگر انتہائی غصے اور شدت کے انداز میں دکھایا گیا تھا، جس کے بعد سے شائقین فلم کو ایک بڑے پیمانے کے ایکشن تھرلر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ترپتی ڈمری فلم میں مرکزی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل دپیکا پڈوکون اس پروجیکٹ کا حصہ تھیں، لیکن بعد میں ان کے فلم چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بھوت بنگلہ‘‘ نے اکشے کمار کو تین سال بعد بڑی ہٹ دی

رپورٹس کے مطابق دپیکا اور ہدایتکار کے درمیان محدود ورکنگ آورز اور شوٹنگ شیڈول پر اختلافات پیدا ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ادھر سلمان خان کی آئندہ فلم، جس کی ہدایت کاری ومشی پیڈیپلی کر رہے ہیں، کو بھی بڑے پیمانے کی ایکشن انٹرٹینر قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ باکس آفس تصادم کی افواہوں نے زور پکڑا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندیپ ریڈی وانگا کلین باکس آفس رن کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے ریلیز آگے بڑھانے پر غور کیا جا رہا تھا۔

تاہم میکرز کی وضاحت کے بعد اب یہ تقریباً واضح ہو گیا ہے کہ فلم اپنے اصل شیڈول کے مطابق مارچ ۲۰۲۷ء ہی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ’’اسپرٹ‘‘ کو ٹی سیریز اور بھدرکالی پکچرز کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ گلشن کمار کے بینر کے تحت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK