EPAPER
Updated: April 29, 2023, 2:22 PM IST | Mumbai
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں گرم مزاج کے حامل افراد کیلئے ٹنڈے عطیہ خداوندی ہیں۔ پڑھئے اس منفرد ترکاری کے منفرد فوائد
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں گرم مزاج کے حامل افراد کیلئے ٹنڈے عطیہ خداوندی ہیں۔ پڑھئے اس منفرد ترکاری کے منفرد فوائد
غذائی اجزا کا خزانہ: ان میںپروٹین، کیلوریز،فیٹ، کاربوہائیڈریٹ،کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کیروٹین اور فائبر جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔
بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے : بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے ٹنڈے بہت مفید ہیں۔ ٹنڈے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے۔
بخار کا علاج: ٹنڈے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کا بخار کم ہو جاتا ہے۔
وزن میں کمی: ٹنڈا موٹاپے سے نجات کیلئے مفید ہے۔یہ موٹاپے کو کم کرتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے۔اس کا جوس صبح خالی پیٹ استعمال کرنےسے وزن کم ہوسکتا ہے۔
جوڑوں کا درد: اس کے استعمال سے متعدد قسم کے درد اور تکلیفوں سے نجات پا یا جا سکتا ہے۔ ٹنڈے سے جلد کی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔
جلد کی حفاظت: ٹنڈے میں کیروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہےجس کی وجہ سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔ یہ ترکاری داغ دھبوں اور چھائیوں سے جلد کو بچاتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔
گردوں کے امراض: ٹنڈا گردوں کی تکلیف کیلئے بھی مفید ہے۔اس کے علاوہ ہاتھ اور پاؤں کی جلن کو کم کرتا ہے، اور دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: ٹنڈوں میں وٹامن سی اور کیلشیم کی موجودگی کے سبب انسانی دانتوں اور ہڈیوں کو خصوصی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
ٹنڈے کا جوس بھی مفید: اس کا جوس پینے سے بال کافی عرصے تک لمبے، سیاہ او ر مضبوط رہتے ہیں ۔
نظام ہضم میں مفید: یہ معدے کے دیگر امراض اور نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔