Inquilab Logo Happiest Places to Work

مکئی خون کی کمی کو دور اور ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے

Updated: August 04, 2023, 10:10 AM IST | Mumbai

مکئی تقریباً ہر ملک میں ایک اہم خوراک ہے۔ اسے پاؤڈر، آٹا، سینکا ہوا، بھنا ہُوا، اُبلا ہوا اور یہاں تک کہ خام شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔مکئی کا استعمال ہر صورت میں انسانی صحت کیلئے مفید ہے۔پڑھئے مکئی کے فوائد:

The use of roasted maize in rainy season is also medicinally beneficial
موسم باراں میں بھنی ہوئی مکئی کا استعمال طبی لحاظ سے بھی مفید ہے

مکئی تقریباً ہر ملک میں ایک اہم خوراک ہے۔ اسے پاؤڈر، آٹا، سینکا ہوا، بھنا ہُوا، اُبلا ہوا اور یہاں تک کہ خام شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔مکئی کا استعمال ہر صورت میں انسانی صحت کیلئے مفید ہے۔پڑھئے مکئی کے فوائد: 
جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے: مکئی میں کاربوہائیڈریٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو بدن کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کے مناسب کام کرنے کو بھی یقینی بناتی ہے۔ 
خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتی ہے:چونکہ مکئی وٹامن بی ۱۲؍ اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے یہ خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔
بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے: مکئی میں موجود مزاحم نشاستے کا استعمال گلوکوز اور انسولین کے ردعمل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مکئی میں فائبر خاصی تعداد میں موجود ہوتا ہے اس لئے یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
بینائی میں مفید: مکئی کے استعمال سے کمزور بینائی کا علاج بھی ممکن ہے۔اس میں موجود Carotenoid ناصرف بینائی تیز کرتا ہے بلکہ وٹامن اے کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔
مکئی کے دیگر فوائد:مکئی کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے اور بدن کو فربہ کرتا ہے اس کے علاوہ مکئی کھانے کے بعد ہونے والی قے کو بھی روکتی ہے نیز قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK