Inquilab Logo

کتے کچھ افراد کو دیکھ کر بھونکنے لگتے ہیں ،کیوں ؟

Updated: June 11, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ نئے فرد کو دیکھ کر کتے ہوشیار ہوجاتے ہیں ۔ تاہم، کئی بار وہ کچھ لوگوں کو دیکھ کر فوری طور پر غرانے یا بھونکنے لگتے ہیں ، مگر دیگر کے سامنے خاموش رہتے ہیں ۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ نئے فرد کو دیکھ کر کتے ہوشیار ہوجاتے ہیں ۔ تاہم، کئی بار وہ کچھ لوگوں کو دیکھ کر فوری طور پر غرانے یا بھونکنے لگتے ہیں ، مگر دیگر کے سامنے خاموش رہتے ہیں ۔اب یہ ان کی جارحیت ہے، دفاعی رویہ یا ذہنی بے چینی، مگر آخر ان کا رویہ مختلف افراد کے ساتھ مختلف کیوں ہوتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔
بری یادیں 
 جن افراد سے کتوں کو ماضی میں کسی برے تجربے کا سامنا ہو، وہ ان کے خلاف دفاعی انداز اختیار کرلیتے ہیں ، یا ان لوگوں میں ایسی مہک یا شخصیت کا انداز ہوتا ہے جو بری یادوں کو جگادیتا ہے۔
مالکان کا تحفظ
 کتے اپنے مالکان کی حفاظت کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں ، تو وہ ایسے افراد کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں جو ان کے گھر میں `اچانک گھس آئے یا اس طرح کا اندا اختیار کرے جیسے وہ ان کے خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔کتوں کا ایسا ردعمل عموماً جارحانہ نہیں ہوتا بلکہ یہ اچانک ردعمل ہوتا ہے اور وہ جلد پرسکون ہوجاتے ہیں ۔کئی بار کتے اپنے مالک سے گھل مل جانے والے افراد سے بھی حسد محسوس کرنے لگتے ہیں جو انہیں جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
انجان فرد خوفزدہ کرتا ہے
 مخصوص افراد کے خلاف کتوں کے جارحانہ رویے کی سب سے عام وجہ عموماً یہ ہوتی ہے کہ وہ بالکل کسی نئی چیز کا تجربہ کررہے ہوتے ہیں ۔تربیت یافتہ ہوں یا نہ ہوں مگر کتے ایسی صورتحال کا حصہ ہوسکتے ہیں جب وہ کسی انجان فرد کی موجودگی میں ذہنی طور پر بے چین ہونے کے ساتھ خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ وہ غرانے لگتے ہیں ۔ اسی طرح کتے عموماً ان لوگوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جن کی عادات ان کیلئے نئی ہوں ، جیسے شخصیت کا انداز اور جسمانی مہک وغیرہ۔
کچھ چیزیں خطرناک محسوس ہوتی ہیں 
 لوگوں کا جسمانی حجم اور انداز ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور ان کے چلنے کا انداز بھی جداگانہ ہوتا ہے، یہ چند چیزیں بھی کتوں کو بھڑکاتی ہیں ۔ ٹوپیاں اور سن گلاسیز جو کتے کو کسی کا چہرہ دیکھنے سے روکے، لمبا قد، بھاری آواز، مخصوص باڈی لینگوئج بالخصوص دیکھنا یا گھورنا، خوشبو جیسے تمباکو نوشی، شیمپو، پروفیوم وغیرہ کتوں کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں ۔
لوگوں کی فطرت پہچاننا
 کتے لوگوں کی شخصیت کو جانچنے میں اچھے ہوتے ہیں اور کئی تحقیقی رپورٹس میں ثابت کیا گیا ہے کہ کتے یہ تعین کر سکتے ہیں کہ کوئی فرد قابل اعتبار ہے یا نہیں ۔کتے مسلسل اپنے مالکان کے دیگر افراد سے تعلق کی مانیٹرنگ کرتے رہتے ہیں اور انہیں وہ اچھے نہ لگے تو ان پر بھونک کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔مزید براں کتے خوف، تناؤ، جوش اور ذہنی بے چینی کو سونگھ لیتے ہیں اور یہ شدید جذبات کتوں کو عدم اطمینان کا احساس دلاتے ہیں اور اس کا نتیجہ بھونکنے کی شکل میں نکلتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK